در یتیم
در یتیم
در یتیم جناب ماھر القادری صاحب کی تصنیف ہے جو ناولانہ انداز میں سیرت کی کتاب ہے
نام کتاب:-در یتیم
مصنف :-ماہر القادری
در یتیم جناب ماھر القادری صاحب کی تصنیف ہے ،سیرت کو ناولانہ انداز میں بہترین طریقہ سے پیش کیا ہے،سیرت پاک ﷺ پر لکھی گئی کتابوں میں سے ایک عمدہ کتاب کے طور پر شمار کیا جاتا ہے،
مصنف کے بارے میں :-
ماہر القادری 30 جولائی، 1907ء کو کیسر کلاں ضلع بلندشہر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام منظور حسین تھا۔ انہوں نے عملی زندگی کا آغاز حیدر آباد دکن سے کیا، پھر بجنور چلے گئے۔ جہاں مدینہ بجنور اور غنچہ کے مدیر رہے۔ زندگی کا بڑا حصہ حیدرآباد دکن، دہلی، بمبئی میں گذرا اور پھر مستقل قیام کراچی میں رہا۔
چند ماہ ملتان میں بھی گزارے۔ اس کے علاوہ سیر و سیاحت کا با رہا اتفاق ہوا۔ 1928ء میں ریاست حیدرآباد کے مختلف محکموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ قیام حیدرآباد کے دوران میں جب نواب بہادر یار جنگ کی تقاریر کا طوطی بولتا تھا،
نواب بہادر یار جنگ نے قائد اعظم محمد علی جناح سے ان کا تعارف یوں کرایا میری تقریروں اور ان (ماہرالقادری) کی نظموں نے مسلمانانِ دکن میں بیداری پیدا کی ہے۔
فن تبصرہ نگاری پر آپ خصوصی عبور حاصل تھا۔ فاران میں اہل علم و اہل ادب کی کتابوں پر بے لاگ تبصرے کیاکرتے تھے۔ ان کے تبصروں کے مجموعے جماعت اسلامی ہند کے ادارہ مرکزی مکتبہ اسلامی سے ماہر القادری کے تبصرے کے بعنوان دو جلدوں میں طبع ہوچکے ہیں جس کے مرتب طالب الہاشمی ہیں۔
یہ کتاب در یتیم ماہر القادری صاحب بڑی مشھور کتاب ہے ۔یہ ناولانہ انداز میں سیرت کی کتاب ہے ، اسکا اسلوب بڑا پر کشش اور موثر ہے ، جو قاری کو باندھے رکھتا ہے
در یتیم کا معنی :-
"در " عربی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی موتی کے ہیں اسکے جمع " دُرَر " آتی ہے ۔ " یتیم " بھی عربی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی اکیلا ، تنہا اور نایاب کے ہوتے ہیں اسی لئے ایسا بچہ جسکے والد کا انتقال ہو جائے تو وہ بھی اپنے اصل سہارے سے محروم ہو کر تنہا رہ جاتا ہے اسی لئے اسے یتیم کہتے ہیں۔ " در یتیم " دونوں کو ملا کر پڑھا جائے تو اسکے معنی نایاب موتی اور ایسے موتی کے ہوتے ہیں جو تنہا ہو اسکے جیسا دوسرا موتی نہ ہو ۔
کتاب کے بارے میں
در یتیم" ماہر القادری کی ایک معروف کتاب ہے جو سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ناول کی شکل میں لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف ادب کے لحاظ سے اہمیت رکھتی ہے بلکہ اس میں تاریخی واقعات کا بھی ذکر ہے، جو کہ اسلامی تاریخ کی روشنی میں ہیں۔ ماہر القادری نے اس ناول کو انسانی جذبات اور حالات کے ساتھ ملاتے ہوئے تخلیق کیا ہے، جس کی بنیاد مستند تاریخی روایات پر رکھی گئی ہے
یہاں اس کتاب کی pdf لنک اور آن لائن پڑھنے کی لنک شیر کی جاتی ہے تاکہ جس طرح آپ چاہیں استفادہ کر سکیں
٭آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
ماشاءالله بہت بہترین کتاب ہے الحمدللہ میں نےمطالعہ کیا آپ کی سیرت مبارکہ کو ناولانہ انداز میں اس طرح پیش کیا ہے کہ دل چسپی نہ ركهنے والا شخص بهی ایک صفحہ مطالعہ کر کر دوسرے صفحہ کا مطالعہ کیے بغیر نہ رہے گا کہ اللہ تعالیٰ حضرت كو بہتر بدل عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںتبصرہ کے لئے بہت بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریں