فوائد مکیہ
فوائد مکیہ مع لمعات شمسیہ فن تجوید کی ایک اہم کتاب نام کتاب :- فوائد مکیہ مع حاشیہ شمسیہ مرتب :- مولانا قاری عبد الرحمان صاحب مکی محشی :- قاری محمد یوسف صاحب سیالوی صفحات :- 179 فائل سائز :- 8 ایم ۔ بی ۔ فن تجوید فن تجوید کی سب سے زیادہ اہمیت یہ ہے کہ دنیا کی ہر زبان یہ خصوصیت رکھتی ہے کہ اس کا طرز ادا لہجہٴ بیان دوسرى زبانوں سے مختلف ہو تا ہے اور یہی لہجہ اس زبان کی شیرینی، چاشنی اور اسکی لطافت کا پتہ دیتا ہے۔ جب تک لہجہ و انداز باقی رہتا ہے زبان دلچسپ اور شیرین معلوم ہوتی ہے، اور جب وہ لہجہٴ ادا بدل جاتا ہے تو زبان کا حسب ختم ہو جاتا ہے۔ ضرورت ہے کہ کسی زبان کو سیکھتے اور اس میں کلام کرتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ اس کے الفاظ اس شان سے ادا ہوں جس انداز سے اہل زبان ادا کرتے ہیں اور اس میں حتی الامکان وہ لہجہ باقی رکھا جائے جو اہل زبان کا لہجہ ہے ۔ اس لئے بغیر تجوید، زبان تو وہی رہے گی لیکن اہل زبان اسے زبان کی بربادی ہی کہیں گے۔ اور نا ہی کسی کا بیان کردہ کلام دوسرے کے دل پر اثر انداز ہو سکے گا۔مثلا کوئی انگریز اگر...