علمی بے راہ روی کے اسباب

 علمی بے راہ روی کے اسباب

 علمی بے راہ روی کے اسباب اور جاوید احمد غامدی صاحب کے بعض نظریات کا جائزہ

علمی بے راہ روی کے اسباب

 

نام کتاب :-  علمی بے راہ روی کے اسباب اور جاوید احمد غامدی صاحب کے بعض نظریات کا جائزہ

مصنف :- مفتی محمد مکرم محی الدین حامی قاسمی

صفحات :- 162

فائل سائز :- 5 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف:- 

   علمی بے راہ روی کے اسباب اور جاوید احمد غامدی صاحب کے بعض نظریات کا جائزہ یہ کتاب مفتی محمد مکرم محی الدین حامی قاسمی صاحب کی تصنیف ہے ، اس کتاب کے ابتداء میں کلمات بابرکات کے عنوان سے حضرت مولانا شاہ جمال الرحمان صاحب مفتاحی (صدر دینی مدرسہ بورڈ ،و سرپرست لجنۃ العلماء ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش )کا مضمون ہے جس میں وہ تحریر فرماتے ہیں " راہ زندگی گزارنے کے لئے خواہ ہو عقیدہ یا عمل کا مسئلہ ہو  یا فکر و نظر کا تین طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ، ایک افراط اختیار کرنے والے ، دوسرے تفریط کا شکار ہونے والے ، تیسرے راہ اعتدال کو منتخب کرنے والے : راہ اعتدال راہ وسط اور راہ عدل ہے جو اسلام کی نظر میں پسندیدہ اور دوسری راہیں نا پسندیدہ بلکہ ظلم گمراہی  ہے۔

      پھر کچھ آگے چل کر فرماتے ہیں : گمراہی کے دو اسباب ہیں : ایک جہالت ، دوسرا علم حق کے مقابلہ میں خود رائی اور اپنی عقل و فھم کو زیادہ اہمیت دینا ، عقل کار آمد چیز ہے جب کہ وہ حق کے تابع ہو ورنہ بے اعتدالی کا شکار ہو جاتی ہے جتنے گمراہ فرقے وجود میں آئے انکے پیچھے یہی دو اسباب ہیں ۔

         بہت قابل قدر کاوش ہے عزیز القدر مفتی محمد مکرم حسامی کی ، جو ایک باصلاحیت عالم دین ہیں ، علم و تحقیق کا اچھا ذوق پایا ہے ، اور ایک کامیاب استاذ حدیث و فقہ ہیں ، علمی بے راہ روی کے اسباب پر خوب روشنی ڈالی ہے ، موجودہ دور کے بعض جدید نظریات اور اسلاف سے ہٹ کر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے والوں میں با الخصوص جاوید احمد غامدی کے کچھ نظریات کا جائزہ لیا ہے جس کی شدید ضرورت تھی ۔

  اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔




آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں



ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دیا گیا بٹن دبائیں

 

علمی بے راہ روی کے اسباب

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات