مشاہیر اھل علم کی محسن کتابیں
مشاہیر اھل علم کی محسن کتابیں
نام کتاب :- مشاہیر اھل علم کی محسن کتابیں
مرتب :- مولانا عمران خاں صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ
صفحات :- 209
فائل سائز :- 3 ایم ۔بی
مختصر تعارف :-
یہ کتاب دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے سابق مہتمم جناب مولانا عمران خان صاحب ندوی کی مرتب کردہ ہے ۔ یہ کتاب رسالہ " الندوہ" دور جدید کے چند مفید مضامین کا مجموعہ ہے ، "میری محسن کتابیں " کے عنوان سے یہ سلسلہ مشاہیر اھل علم کے قلم سے کئی ماہ تک " الندوہ " میں شائع ہوتا رہا ،دینی ،اخلاقی اور علمی نقطہ نظر سے ان مضامین کا مطالعہ ہر پڑھے لکھے کے لئے اسکی ذہنی اور فکری معیار کے بقدر مفید ہوگا۔
ان مضامین کا مجموعہ عمران خان ندوی ازہری نے پہلی بار مکتبۂ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سے 1946ء میں شائع کیا۔ دوسری بار یہ کتاب مجلس نشریات اسلام، کراچی سے 1979ء میں شائع ہوئی۔کتاب کا تیسرا ایڈیشن 2004ء میں فیصل احمد بھٹکلی ندوی کی ترتیب جدید اور حواشی کے اضافہ کے ساتھ ادارہ احیاے علم و دعوت، لکھنؤ سے شائع ہوا۔
اس ایڈیشن میں اصل کتاب کے متن کی تحقیق، احادیث نبویہ اور اشعار کی تخریج و تحقیق، مختلف اقوال اور واقعات کے مصادر، کتاب میں مذکور تمام مشاہیر، اشخاص اور کتب کا مختصر تعارف اور ہر مضمون سے پہلے صاحب مضمون کا تعارف کرایا گیا ہے۔ اس ایڈیشن میں اصل کتاب 209 صفحات تک، جبکہ فیصل احمد بھٹکلی ندوی کے حواشی صفحہ 210 سے صفحہ 396 تک محیط ہیں۔(ماخوذ :- وکیپیڈیا )
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں