مصائب اور انکا علاج

مصائب اور انکا علاج

مصائب اور انکا علاج :- پریشان حال لوگوں کے لئے انمول تحفہ
مصائب اور انکا علاج


نام کتاب :- مصائب اور انکا علاج

افادات :- مولانا اشرف علی تھانوی صاحب

صفحات :-  ٢٠١

فائل سائز :-  ٣ ایم ۔ بی ۔

     مصائب وآلام اور اس کے دردوکسک کو دور کرنے اور ان مصائب وپریشانیوں کے بادلوں سے لطفِ خداوندی اور عنایاتِ ایزدی کی بارش کے متلاشی کے لیے یہ بھی ایک آسان نسخہ ہے کہ وہ بیماریوں، پریشانیوں، تنگیوں وتنگ دستیوں میں اجرِ خداوندی، ثوابِ آخرت، گناہوں اور خطاوٴں سے پاکی کی بشارتوں کو بھی پیش نظر رکھے، 

اس طرح اس کے مصائب اس کے لیے ایمان ویقین کی تازگی، فکرِ آخرت میں اضافہ اور پائے ثبات واستقامت میں مضبوطی کا باعث ہوں گے۔ایک حدیث میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:”مردِ مومن کو جو بھی دکھ درد، جو بھی بیماری وپریشانی،جو بھی رنج وغم اور جو بھی اذیت وتکلیف پہونچتی ہے؛ یہاں تک کہ جو کانٹا بھی اس کو چبھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ اس کے گناہوں کی صفائی کردیتا ہے“۔(ریاض الصالحین ۳۱،ادارہ اشاعت)ایک دوسری روایت میں ہے بندہٴ مومن کو جوبھی کانٹے وغیرہ کی تکلیف پہونچتی ہے، تو اللہ عزوجل اس اس طرح گناہوں کو جھاڑدیتے ہیں، جیسے سوکھا درخت اپنے پتوں کو جھاڑ دیتا ہے۔(حوالہ سابق) 

بعض مومن مرد اور بعض مومن عورتوں پر مصائب وحوادث کبھی ان کی جان ، کبھی ان کے مال اور کبھی ان کی اولاد پر اس طرح آتے ہیں کہ (اس کے نتیجے میں اس کے گناہ جھڑجاتے ہیں) اور وہ مرنے کے بعد اللہ عزوجل سے اس حال میں ملتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

 

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں  کلک کریں

اس کتاب کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات