منثورات من أدب العرب

 منثورات من أدب العرب 

عربی ادب کے ایک بہترین اورمدارس کے نصاب میں بہت مقبول کتاب

منثورات من آدب العرب

نام کتاب :- منثورات من أدب العرب

مؤلف :- مولانا رابع صاحب ندوی 

فائل سائز:-  ٣ ایم .بی. 

صفحات :-  ١٩٠ 

 

 کتاب ، صاحب کتاب :- 

 محمد رابع حسنی ندوی (پیدائش:1929ء) بھارت کے ایک عالم دین عربی اور اردو زبانوں میں تقریباً 30 کتابوں کے مصنف ہیں۔ رابع حسنی ندوی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے چوتھے صدراور دار العلوم ندوۃ العلماء کے حالیہ ناظم ہیں۔ نیز مولانا رابع حسنی ندوی عالمی رابطہ ادب اسلامی ریاض (سعودی عرب) کے نائب صدر اور رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن اساسی بھی ہیں۔ 

ان کے علاوہ مجلس تحقیقات و نشریات اسلام، لکھنؤ، دینی تعلیمی کونسل، اترپردیش اور دار عرفات، رائے بریلی کے صدر نیز دار المصنفین، اعظم گڑھ کے رکن، آکسفرڈ یونیورسٹی کے آکسفرڈ سینٹر برائے اسلامک اسٹڈیز کے ٹرسٹی، تحریک پیام انسانیت اور اسلامی فقہ اکیڈمی، انڈیا کے سرپرستوں میں شامل ہیں

 1955ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء کے کلیۃ اللغۃ العربیۃ کے وکیل منتخب ہوئے اور 1970ء کو عمید کلیۃ اللغۃ مقرر ہوئے۔ عربی زبان کی خدمات کے لیے انڈیا کونسل اترپردیش کے جانب سے اعزاز دیا گیا اس کے بعد اسی سال صدارتی اعزاز بھی دیا گیا۔ 

1993ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم بنائے گئے، اس کے بعد 1999ء میں نائب ناظم ندوۃ العلماء اور 2000ء میں حضرت مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی کی وفات کے بعد ناظم ندوۃ العلماء مقرر ہوئے۔ دو سال بعد جون، 2002ء میں حیدرآباد، دکن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سابق صدر قاضی مجاہد الاسلام قاسمی مرحوم کی وفات کے بعد متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے۔

تصانیف

 جزیرۃ العرب

دو مہینے امریکا میں

رہبر انسانیت

الادب العربي، بين عرض و نقد

معلم الانشاء، سوم

منثورات

منژورات عربی ادب کی مشھور کتاب ہے جو بہت سے مدارس میں شامل نصاب ہے قصص النبیین اور القراۃ الراشدہ کے تین حصہ پڑھنے کے بعد مختارات پڑھنا طلبہ کے لئے مشکل تھا درمیان میں ایک کڑی کی کمی محسوس ہو رہی تھی منثورات اسی کمی کو مکمل کرتی ہے۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ، 

امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دیا گیا بٹن دبائیں


منثورات من أدب العرب

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کامیابی کے اصول

نا ممکن سے ممکن کا سفر

Don't Be Sad Urdu