آسان مسنون دعائیں

آسان مسنون دعائیں

آسان مسنون دعایئں ، صبح و شام کی دعائیں ، سید الاستغفار ، سورتوں کی فضیلت اور بھی بہت کچھ

آسان مسنون دعایئں

 

نام کتاب :- آسان مسنون دعائیں

مرتب :- اے ،ایچ ،عمری 

صفحات :- 51

فائل سائز :- 6 ایم ، بی ، 

دعا کی فضیلت 

 دعا ایک عظیم الشان عبادت ہے جس کی عظمت و فضیلت پر بکثرت آیاتِ کریمہ اور احادیثِ طیبہ وارِد ہیں۔ دعا کی نہایت عظمت میں ایک حکمت یہ ہے کہ دُعا اللہ تعالیٰ سے ہماری محبت کے اِظہار، اُس کی شانِ اُلوہیت کے حضور ہماری عبدیت کی علامت، اُس کے علم و قدرت و عطا پر ہمارے توکل و اعتماد کا مظہر اور اُس کی ذاتِ پاک پر ہمارے ایمان کا اقرار و ثبوت ہے۔

 دعا مانگ کر نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ کرم پر چھوڑ دینا چاہیے کہ رحمٰن و رحیم خدا ہمارے ساتھ وہی معاملہ فرمائے جو ہمارے حق میں بہتر ہے۔ قضائے الٰہی پر راضی رہنا بہت اعلیٰ مرتبہ ہے اور حقیقت میں ہمارے لئے یہی مفید تر ہے کیونکہ ہمارا علم ناقص ہے جبکہ خدا کا علم لامتناہی و محیط ہے۔ بارہا ہم اپنی کم علمی سے کوئی چیز مانگتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنی مہربانی سے ہمیں منہ مانگی چیز نہیں دیتا کیونکہ وہ چیز ہمارے حق میں نقصان دہ ہوتی ہے، 

مثلاً:بندہ مال و دولت کی دعا کرتا ہے لیکن وہ اس کے ایمان کیلئے خطرناک ہوتی ہے یا آدمی تندرستی و عافیت کا سوال کرتا ہے لیکن علمِ الٰہی میں دنیا کی تندرستی آخرت کے نقصان کا باعث ہوتی ہے۔ تو یقیناً ایسی دعا قبول نہ کرنا بندے کیلئے زیادہ اچھا ہے۔

 دعا قبول توضرور ہوتی ہے؛ مگر صورتیں اس کی مختلف ہیں: کبھی وہی چیز مل جاتی ہے او رکبھی اس کے لیے جمع ہوجاتا ہے، اور اوپر معلوم ہوچکا ہے کہ کبھی اس کی برکت سے بَلا ٹل جاتی ہے، غرض اس دربار میں ہاتھ پسارنے سے کچھ نہ کچھ مل کر رہتا ہے؛ لیکن باوجود اس کے دیکھا جاتا ہے کہ اکثر لوگوں کو عوام تو کیا بہت سے خواص کو بھی اس سے محض بے رغبتی و بے توجہی ہے حتی کہ جو معمولی اوقات دعا کے ہیں جیسے نماز پنجگانہ ان میں بھی بہ جز آموختہ سا پڑھ لینے کے اصلاً الحاح(۱۶) یا دلچسپی کا اثر تک نہیں پایا جاتا، 

اور یہ سمجھ کر دعا کرنے کا تو ذکر ہی کیا کہ یہ عرضداشت اللہ تعالیٰ کی جنابِ پاک میں پیش کر دینا اور بار بار درخواست گذارنا کامیابی کا ایک موٴثر اور اعلیٰ درجہ کا طریقہ ہے، جس طرح اپنے بعض حوائج کے لیے دنیا کے امراء و حکّام سے بار بار التجا کرنا اپنی مطلب برآری کا قوی ذریعہ سمجھا جاتا ہے 

اور تکرارِ عرض و معروض سے روزانہ امیدیں اور امنگیں ابھرتی اور تازہ ہوتی ہیں، اگر کوئی بڑی ہی مصیبت پڑتی ہے اور ہاتھ پاوٴں مارنے سے کام نہیں چلتا تب بہ مجبوری کسی ایک آدھ کو شاذو نادر اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ ہوتی ہے، وہ بھی دعا کے ساتھ نہیں؛ بلکہ بڑی دوڑ یہ ہوتی ہے کہ کوئی وظیفہ عمل عزیمت شروع کر دیا خواہ شرع کے موافق ہو یا مخالف اور اگر کسی نے بڑی احتیاط کی اور موافقتِ شرع کا بھی لحاظ کر لیا تب بھی ان اعمال میں وہ برکت کہاں جو اللہ و رسولﷺ کی تعلیم فرمودہ دعاوٴں میں ہے۔

   اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔


آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں


ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دیا گیا بٹن دبائیں 

آسان مسنون دعائیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کامیابی کے اصول

نا ممکن سے ممکن کا سفر

Don't Be Sad Urdu