فوائد مکیہ
فوائد مکیہ مع لمعات شمسیہ
نام کتاب :- فوائد مکیہ مع حاشیہ شمسیہ
مرتب :- مولانا قاری عبد الرحمان صاحب مکی
محشی :- قاری محمد یوسف صاحب سیالوی
صفحات :- 179
فائل سائز :- 8 ایم ۔ بی ۔
فن تجوید
فن تجوید کی سب سے زیادہ اہمیت یہ ہے کہ دنیا کی ہر زبان یہ خصوصیت رکھتی ہے کہ اس کا طرز ادا لہجہٴ بیان دوسرى زبانوں سے مختلف ہو تا ہے اور یہی لہجہ اس زبان کی شیرینی، چاشنی اور اسکی لطافت کا پتہ دیتا ہے۔جب تک لہجہ و انداز باقی رہتا ہے زبان دلچسپ اور شیرین معلوم ہوتی ہے، اور جب وہ لہجہٴ ادا بدل جاتا ہے تو زبان کا حسب ختم ہو جاتا ہے۔
ضرورت ہے کہ کسی زبان کو سیکھتے اور اس میں کلام کرتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ اس کے الفاظ اس شان سے ادا ہوں جس انداز سے اہل زبان ادا کرتے ہیں اور اس میں حتی الامکان وہ لہجہ باقی رکھا جائے جو اہل زبان کا لہجہ ہے ۔ اس لئے بغیر تجوید، زبان تو وہی رہے گی لیکن اہل زبان اسے زبان کی بربادی ہی کہیں گے۔
اور نا ہی کسی کا بیان کردہ کلام دوسرے کے دل پر اثر انداز ہو سکے گا۔مثلا کوئی انگریز اگر "کراچی" کا نام لے تو وہ اپنی زبان کے R کی وجہ سے "کراچی" کو "کڑاچی" پڑھے گا، جبکہ ہمارا کوئی عرب بھائی ہو تو وہ کراچی کا چ نہیں ادا کر سکتا، وہ اسکو "کراتشی" پڑھے گا۔تو ان دونوں الفاظ کو اردو جاننے والے اچھا محسوس نہیں کریں گے۔
بلکل اسی طرح عربی زبان کا بھی اپنا تلفظ اور انداز بیان ہے۔اسکو سیکھنا نہایت ضروری ہے۔تاکہ جیسے قرآن کریم نازل ہوا، ہم اسکو ویسے ہی (عربی) انداز میں تلاوت کر سکیں۔اس طرح پڑھا ہوا قرآن دلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔اس سلسلہ میں بہت کتاب لکھی گئی فوائد مکیہ اس میں سب سے اہم شمار کی جاتی ہے
فوائد مکیہ
کتاب " فوائد مکیہ مع حاشیہ لمعات شمسیہ " ماہر فن تجوید وقراءات قاری محمد عبد الرحمن مکی الہ آبادی کی معروف کتاب "فوائد مکیہ" پراستاذ القراء والمجودین قاری یوسف صاحب ب کا حاشیہ ہے۔جس میں انہوں نے علم تجوید کے بنیادی مسائل کو بیان کیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں