نمونہ اسلاف حضرت مفتی ابراھیم صاحب آچھودی رح
نمونہ اسلاف حضرت مفتی ابراھیم صاحب آچھودی رح
مفتی ابراھیم صاحب آچھودی رح کی حیات و خدمات پر ایک دستاویزی کتاب
نام کتاب :- نمونہ اسلاف مفتی ابراھیم صاحب آچھودی رحمرتب :- محمد ادریس بن محمد یوسف گونیاصفحات :- ١٤٤فائل سائز :- ١٧ ایم ، بی ،
کتاب مرتب کی نظر میں
الحمد لله كفى وسلام على عباده الذين اصطفى اما بعد!۲۲ جمادی الاولی ١۴۴۳ھ مطابق : ۲۶ / دسمبر ۰۲۱ ۲۲ء بروز پیر حضرت مفتی ابراهیم صاحب آچھودی رحمتہ اللہ علیہ کی اچانک رحلت نے آپ سے تعلق رکھنے والے اکابر علماء بزرگان دین ، شاگردان اور عقیدت ومحبت رکھنے والوں کو مغموم ومحزون کر دیا۔ اناللہ وانا الیہراجعونحضرت مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک ولی صفت، خدا رسیدہ بزرگ تھے علمی وعملی رسوخ، ورع، تقوی، استغناء ، زہد، اخلاص، للہییت، اتباع سنت، تواضع ، ملنساری، سادگی ، خوش اخلاقی ، ظرافت ، مہمان نوازی ، چھوٹوں پر شفقت، اپنے اساتذہ واکابر کے ادب و احترام، طلباء پر مہربانی، جود وسخا ، فناء فی اللہ جیسے اوصاف کے مجسم پیکر تھے۔حضرت مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے اساتذہ کرام اور اکابر شیوخ کے منظور نظر تھے، مرحوم و مغفور اکابر اور موجودہ شیوخ سبھی آپ کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے ، اور آپ میں خدائے برحق کی طرف سے ودیعت کردہ اوصاف و کمالات کے دل سے معترف تھے، اور آپ کو حقیقت میں نمونہ اسلاف تصور کرتے تھے۔کتاب کی ترتیب کچھ اس طرح ہے کہ کتاب کو مندرجہ ذیل دس ابواب میں منقسم کیا گیا ہے:باب اول : ولادت اور تعلیمباب دوم : اسانید کتب احادیثباب سوم : تدریسی خدماتباب چہارم : اصلاحی تعلقباب پنجم : تالیفاتباب ششم : حضرت مفتی صاحب اکابر کی نگاہ میںباب ہفتم: امتیازات و خصوصیات ( یہ باب سب سے اہم ہے۔)باب هشتم : ملفوظاتباب نهم : سانحہ ارتحالباب دہم : وفات کے بعد مبشراتدعا کرتے ہیں کہ : اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب کی قبر کو روضة من رياض الجنة بنائیں، مغفرت کی دلنواز ادائیں ہمدم و ہم ساز رہیں، ”نم کنومة العروس “ کی صدائے روح پرور انہیں لوریاں دیں۔اللہ تعالیٰ ان کی دینی، علمی، اصلاحی، فکری، ملی ، سماجی ، رفاہی خدمات کو قبول فرماکر ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں ، ان کی مکمل مغفرت فرمائیں ، درجات کو بلند فرمائیں، حسنات کو قبول فرمائیں ، سیآت کو حسنات میں تبدیل فرمائیں، اور انہیں اپنی مغفرتوں اور رحمتوں میں ڈھانپ لیں ، اور آخرت کے تمام مراحل بآسانی پار فرمائیں۔محتاج دعا و دعا گومحمد ادریس گونیا ۳ / رجب المرجب ۴۴۴اه مطابق : ۲۵ جنوری ۲۰۲۳ء
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل کا بٹن دبائیں
مصنف کی دیگر کتابیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں