ہم حدیث کا درجہ کیسے پہچانیں ؟
ہم حدیث کا درجہ کیسے پہچانیں ؟
ہم حدیث کا درجہ کیسے پہچانیں ؟ فن حدیث میں تخصص حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے ایک مفید اور کار آمد تصنیف :مفتی احمد خانپوری صاحب دامت برکاتھم۔
نام کتاب :- ہم حدیث کا درجہ کیسے پہچانیں ؟
مصنف :- مولانا ادریس صاحب گونیا گودھروی ۔
صفحات :- 140۔
فائل سائز :- 74 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
ہم حدیث کا درجہ کیسے پہچانیں ؟ مولانا ادریس صاحب گونیا گودھروی کی تصنیف ہے اس سے پہلے ہم اسی بلاگ میں آپ کی ایک اور تصنیف " ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟ " پیش کر چکے ہیں جسے قارئیں نے خوب پسند فرمایا ۔
آپ کی یہ کتاب - ہم حدیث کا درجہ کیسے پہچانیں ؟ - بھی فن حدیث میں ہے ، اس کتاب میں صاحب کتاب نے تخریج ، علم جرح و تعدیل ، قواعد جرح و تعدیل ، مراتب جرح و تعدیل ، علم اسماء الرجال اور جرح و تعدیل و اسماء الرجال سے متعلق کتابوں کا اجمالی و تفصیلی تعارف ، ان کی خصوصیات ، ان سے استفادہ کا طریقہ کار وغیرہ اہم مباحث کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے ۔
مصنف خود اپنی کتاب کا تعارف پیش کرتے ہوئے مقدمہ میں رقم طراز ہیں کہ " حدیث کا درجہ ( باعتبار صحت ، حسن ، ضعف اور وضع ) جاننے کا طریقہ ہر اس عالم و فاضل و داعی کے لئے جاننا ضروری ہے جو تعلیمی و تدریسی ، تصنیفی و تالیفی اور دعوتی مشاغل میں مشغول ہوں تاکہ وہ صحیح اور ثابت شدہ احادیث کو بیان کر سکے ، عام طور پر طلباء عزیز حدیث کا درجہ معلوم کرنے کے طریقہ کار سے نا واقف ہوتے ہیں اس لئے ضرورت محسوس ہوئی کہ متقدمیں و متاخرین کے کتابوں میں موجود منتشر مواد کو ایک جگہ اختصار کے ساتھ جمع کر دیا جائے ،چناچہ اسی تکمیل کا نتیجہ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ "
مزید تعارف بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں " کتاب کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
باب اول : تخریج الحدیث ،چونکہ بندے نے اپنی پہلی کاوش " ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟ " میں تخریج حدیث سے متعلق تفصیلی باتیں ذکر کر دی ہیں اس لئے اس کتاب میں تخریج حدیث سے متعلق مواد کے ذکر میں اختصار سے کام لیا ہے ۔
باب دوم :- علم جرح و تعدیل ۔
باب سوم :- علم اسماء الرجال ۔
باب چہارم :- سند و حدیث کا درجہ معلوم کرنے کا طریقہ کار ۔
اس کتاب کے متعلق جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل ، گجرات کے شیخ الحدیث جناب مفتی احمد صاحب خانپوری دامت برکاتھم نے اپنے مختصر لیکن جامع کلمات میں اس کتاب کی تعریف ان الفاظ کے ساتھ فرمائی ہیکہ " یہ کتاب فن حدیث میں تخصص حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے بہت کار آمد اور مفید تصنیف ہے " یہ الفاظ اس کتاب کے لئے سند کا درجہ رکھتے ہیں ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں