مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش

 مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش

مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش یعنی وقت کے سب سے بڑے چیلینج "مغربی تہذیب کی کامل پیروی زندگی کی شرط اور ترقی و طاقت  کی واحد راہ ہے " کو دینائی اسلام نے کس طرح قبول کیا اور مختلف اسلامی ممالک نے کیا کیا موقف اختیار کئے اور عالم اسلام کے لئے اس بارے میں صحیح راہ عمل کیا ہے ؟؟


مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش

 

نام کتاب :- مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش ۔

مصنف :- مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی ؒ

صفحات :- 316 

فائل سائز :-  9 ایم ۔ بی ۔ 

 مختصر تعارف :-

             مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش یہ کتاب مولانا علی میاں صاحب ؒ کی مشھور کتابوں میں سے ہے ، اس سے قبل ہم اسی بلاگ میں آپ کی کتاب " انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر " اور " سیرت رسول اکرم ﷺ " پیش کر چکے ہیں جسے بیحد پسند کیا گیا ۔
                                    اس وقت تقریبا تمام اسلامی ممالک میں ایک ذھنی کشمکش بلکہ زیادہ صحیح الفاظ میں ایک ذھنی معرکہ برپا ہے ،جس کو ہم اسلامی افکار و اقدار اور مغریبی افکار و اقدار کی کشمکش یا معرکہ سے تعبیر کر سکتے ہیں ، ان ملکوں کی قدیم تاریخ مسلم اقوام کی اسلام سے گہری وابستگی اور محبت اور جس نام پر جنگ آزادی لڑی اور جیتی گئی یا جس طاقت کے سہارے ان ملکوں کی آزادی کی حفاظت کی گئی سب کا دعوی ہیکہ اس سرزمین پر صرف اسلامی افکار و اقدار کا حق ہے اور یہاں صرف اس مسلک زندگی کی پیروی جائز ہے جس کی اسلام نے دعوت دی ہے ۔

                     لیکن اسکے بر عکس جس کے ہاتھ میں ان ملکوں کی زمام حکومت ہے اس کی ذھنی ساخت ، اسکی تعلیم و تربیت ، اس کی ذاتی و سیاسی مفاد کا تقاضہ ہیکہ ان ممالک میں مغریبی افکار و اقدار کو فروغ دیا جائے اور ان ممالک کو مغریبی ممالک کے نقش قدم پر چلایا جائے اور جو دینی تصورات ،قومی عادات ، ضوبط حیات ،اور قوانین وروایات اس مقصد میں مزاحم ہوں ان میں ترمیم و تنسیخ کی جائے اور بالاختصار اس ملک و معاشرے کو تدریجی طور پر (لیکن عزم کے ساتھ ) مغربیت کے سانچے میں ڈھال لیا جائے ۔  

                      یہ کتاب - مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش - وقت کے اسی  سب سے بڑے چیلینج "مغربی تہذیب کی کامل پیروی زندگی کی شرط اور ترقی و طاقت  کی واحد راہ ہے " کو دینائی اسلام نے کس طرح قبول کیا اور مختلف اسلامی ممالک نے کیا کیا موقف اختیار کئے اور عالم اسلام کے لئے اس بارے میں صحیح راہ عمل کیا ہے ؟؟ اس کا ایک جائزہ محاسبہ اور ایک مخلص مشورہ پیش کرتی ہے ۔

                     اس کتاب کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ، اور اسکے متعدد ایڈیشن بھی شائع ہو چکے ہیں نیز عربی زبان میں " الصراع بین الفکرۃ الاسلامیۃ و بین الفکرۃ المغربیۃ فی الاقطار الاسلامیۃ " کے نام سے یہ کتاب شائع ہوئی اور بہت مقبول ہوئی اس طرح انگریزی میں || Western civilization Islam And Muslim || کے نام سے یہ کتاب شائع ہوئی اور انگریزی داں حلقہ میں بڑے ذوق وشوق کے ساتھ پڑی گئی ۔

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش
مسلم ممالک میں اسلام اور مغربیت کی کشمکش



 

     

 

 

 

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات