اشاعتیں

خطبات آزادئ وطن

تصویر
  خطبات آزادئ وطن خطبات آزادئ وطن یعنی تحریک آزادئ ہند کے موضوع پر مختلف علماءو اکابرین کی تقاریر کا مجموعہ ۔   نام کتاب :- خطبات آزادئ وطن ( جلد اول اور دوم ) مرتب :- مولانا محمد ابراھیم بن محمد ادیا مانگرولی ۔ صفحات :- جلد اول :- 233 ، جلد :- دوم :- 233 ۔ فائل سائز :- جلد اول :- 78 ایم ۔ بی ۔ جلد دوم :- 60 ایم ، بی ۔  مختصر تعارف :-  یہ امر اظہر من الشمس ہے کہ پرتگیزی تا برطانوی نو آبادیاتی نظام سے آزادی حاصل کرنے کے لیے مسلمان حکمرانوں، نوابین، تعلقہ داروں خصوصاً مدارس کے بوریا نشینوں نے جس جذبہ سرفروشی کا ثبوت دیا اور موت و حیات سے بے نیاز ہو کر اپنی جان و مال، اہل وعیال اور دنیاوی آسائش، نیز سب کچھ حب الوطنی کی نذر کر دیا، وہ تاریخ ہند کا ایک روشن باب ہے جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ پتہ پتہ بوٹا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہیں جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہیں        زیر نظر کتاب " خطبات آزادئ وطن " جناب مولانا محمد ابراھیم بن محمد ادیا مانگرولی کی تیار کردہ ہے ، جس میں انہونے آزادئ وطن کے موضوع پر مختلف علماء و اکابرین کے خطبا...

تعبیر الرؤیا (اردو)

تصویر
  تعبیر الرؤیا تعبیر الرؤیا یعنی خواب اور اسکی تعبیر کے متعلق سب سے جامع کتاب ۔   نام کتاب :- تعبیر الرؤیا ۔ مصنف :- علامہ ابن سیرین۔  ناشر :- ادارہ اسلامیات ، لاہور، فائل سائز :- 16 ایم ۔ بی ۔   مختصر تعارف :-    خواب کی تعبیر خواب دیکھنے والے کے مزاج ، جگہ ، حالات اور مقام و منصب کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے مثلاً ایک ہی خواب ایک عام آدمی دیکھے اور وہی خواب کوئی بادشاہ دیکھے تو دونوں کی تعبیر مختلف ہوسکتی ہے کیونکہ انار دیکھنے کی تعبیر ایک عام شخص کے بارے میں کچھ اور ہے جبکہ بادشاہ دیکھے تو جنگ اور اس میں کامیابی کی علامت ہوسکتی ہے۔ یونہی علاقے کے فرق سے بھی تعبیر میں فرق ہوسکتا ہے مثلاً کتے کو دیکھنے کی تعبیر شہری کے حق میں دیہاتی سے مختلف ہوتی ہے۔ اسی طرح لوگوں کے رہن سہن ، بول چال ، Culture ، موسم یہ سب چیزیں تعبیر پر اثر انداز ہوتی ہیں اس لئے ان تمام باتوں کا خیال رکھنا تعبیر بیان کرنے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے  خواب کی تعبیر میں نیک و بد کے فرق سے بھی فرق ہوتا ہے ، ایک ہی خواب نیک شخص کے حق میں اچھا جبکہ فاسق کے حق میں ...

گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے

تصویر
گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے    گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے یعنی ایک بے قصور قیدی کی درد بھری سچی داستان    نام کتاب :- گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے  بقلم :- مفتی عبد القیوم صاحب م دامت برکاتھم  صفحات :- 196 فائل سائز :- 17 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے جناب مفتی عبد القیوم صاحب کی کتاب ہے جو احمد آباد ، گجرات کے رہنے والے ہیں ، قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اسی جذبہ کی بنیاد پر انہیں اکشر دھام مندر حملہ کے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ۔اور انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں گیارہ سال لگ گئے ۔     یہ کتاب انہیں گیارہ سال کی درد بھری داستان پر محیط ہے ، کتاب کا اسلوب اگر چہ سادہ ہے لیکن دل کو چھو لینے والا ہے ، ہر ہر لفظ سے صداقت کی مہک آتی ہے ، قاری کتاب پڑھنے میں ایسا مشغول ہو جاتا ہے کہ صاحب کتاب پر جیل میں بتنے والی تکلیف کو اپنے جسم پر محسوس کرتا ہے ، پڑھتے پڑھتے بارہا آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں ، دل میں جذبات کا ایک سیلاب امڈ آتا ہے ۔ دل تڑپا دینے والی ، آنکھوں کو اشک بار کر دینے والی دل کو مغموم کر دینے والی بڑے...

حیات الحیوان اردو

تصویر
  حیات الحیوان اردو حیات الحیوان یعنی علامہ کمال الدین دمیری ؒ کی شہرہؑ آفاق کتاب ۔   نام کتاب :- حیات الحیوان اردو ۔ ( دو جلدوں میں ) مصنف :- علامہ کمال الدین دمیری ؒ ۔ صفحات :- جلد اول :- 716 ۔         جلد ثانی :- 747 ۔ فائل سائز :- جلد اول :- 16 ایم ۔ بی ۔             جلد ثانی :- 17 ایم ۔ بی ۔    مختصر تعارف :-                       حیات الحیوان علامہ کمال الدین دمیری ؒ کی شہرہؑ آفاق کتاب ہے جسکا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے ، یہ حیوانات کا انسائیکلوپیڈیا ہے ، اپنی طرز کا عظیم معلومات اور حقائق کا خزانہ ہے ، اس کتاب میں حروف تہجی کے اعتبار سے سیکڑوں جانوروں کے نام اور کنیتیں اور لغوی تشریحات ، جانوروں کی عادات ، خصائل اور خصوصیات  موجود ہے ، قرآن کریم میں موجود انکے تذکرے اور متعلقہ حوالے اور شرعی حلت اور حرمت بھی مذکور ہے ، اس کے ساتھ ساتھ خواب کی تعبیر ، تزکروں کے ذیل میں تاریخی واقعات ، اور اشعار ، اوراد و وظائف ، تعویذات و عملیات  دیگر ...

نبی رحمت ﷺ

تصویر
نبی رحمت ﷺ   نبی رحمت ﷺ مولانا علی میاں ندوی ؒ کی سیرت پر ایک بہترین کتاب ۔   نام کتاب :- نبی رحمت ﷺ ۔ مصنف :- مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی ؒ صفحات :- 702 فائل سائز :- 28 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-    5 دسمبر 1913ء کو ابو الحسن علی ندوی کی ایک علمی خاندان میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن تکیہ، رائے بریلی میں حاصل کی۔ اس کے بعد عربی، فارسی اور اردو میں تعلیم کا آغاز کیا۔ مولانا علی میاں کے والد عبد الحئی حسنی نے آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک عربی سوانحی دائرۃ المعارف لکھا تھا ، جس میں برصغیر کے تقریباً پانچ ہزار سے زائد علما اور مصنفین کے حالات زندگی موجود ہیں۔ علی میاں نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لکھنؤ میں واقع اسلامی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا۔ اور وہاں سے علوم اسلامی میں سند فضیلت حاصل کی۔  علی میاں نے عربی اور اردو میں متعدد کتابیں تصنیف کی ہے۔ یہ تصانیف تاریخ، الہیات، سوانح موضوعات پر مشتمل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سمیناروں میں پیش کردہ ہزاروں مضامین اور تقاریر بھی موجود ہیں علی میاں کی ایک انتہائی مشہور عربی تصنیف ماذا خسر ...