خطبات آزادئ وطن

 خطبات آزادئ وطن

خطبات آزادئ وطن یعنی تحریک آزادئ ہند کے موضوع پر مختلف علماءو اکابرین کی تقاریر کا مجموعہ ۔


خطبات آزادئ وطن

 

نام کتاب :- خطبات آزادئ وطن ( جلد اول اور دوم )

مرتب :- مولانا محمد ابراھیم بن محمد ادیا مانگرولی ۔

صفحات :- جلد اول :- 233 ، جلد :- دوم :- 233 ۔

فائل سائز :- جلد اول :- 78 ایم ۔ بی ۔ جلد دوم :- 60 ایم ، بی ۔ 

مختصر تعارف :-

 یہ امر اظہر من الشمس ہے کہ پرتگیزی تا برطانوی نو آبادیاتی نظام سے آزادی حاصل کرنے کے لیے مسلمان حکمرانوں، نوابین، تعلقہ داروں خصوصاً مدارس کے بوریا نشینوں نے جس جذبہ سرفروشی کا ثبوت دیا اور موت و حیات سے بے نیاز ہو کر اپنی جان و مال، اہل وعیال اور دنیاوی آسائش، نیز سب کچھ حب الوطنی کی نذر کر دیا، وہ تاریخ ہند کا ایک روشن باب ہے جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔

پتہ پتہ بوٹا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہیں

جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہیں 

     زیر نظر کتاب " خطبات آزادئ وطن " جناب مولانا محمد ابراھیم بن محمد ادیا مانگرولی کی تیار کردہ ہے ، جس میں انہونے آزادئ وطن کے موضوع پر مختلف علماء و اکابرین کے خطبات و تقاریر کو بڑی محنت و مشقت کے بعد مختلف کتابوں، رسائل اور کیسٹوں سے حاصل کر کے یکجا کیا ہے، اور آزادئ وطن پر اچھا مواد جمع کیا ہے ، تقاریر سے دلچسپی رکھنے والے ساتھی اس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

      سہولت کے لئے اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ، حصہ اول میں چھوٹی چھوٹی تقریرں شامل ہیں ، اور طویل خطبات کو حصہ دوم میں جگہ دی گئ ہے ۔

         اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ جلد اول ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

  ٭ جلد دوم ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔ 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات