حیات الحیوان اردو
حیات الحیوان اردو
حیات الحیوان یعنی علامہ کمال الدین دمیری ؒ کی شہرہؑ آفاق کتاب ۔
نام کتاب :- حیات الحیوان اردو ۔ ( دو جلدوں میں )
مصنف :- علامہ کمال الدین دمیری ؒ ۔
صفحات :- جلد اول :- 716 ۔
جلد ثانی :- 747 ۔
فائل سائز :- جلد اول :- 16 ایم ۔ بی ۔
جلد ثانی :- 17 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
حیات الحیوان علامہ کمال الدین دمیری ؒ کی شہرہؑ آفاق کتاب ہے جسکا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے ، یہ حیوانات کا انسائیکلوپیڈیا ہے ، اپنی طرز کا عظیم معلومات اور حقائق کا خزانہ ہے ، اس کتاب میں حروف تہجی کے اعتبار سے سیکڑوں جانوروں کے نام اور کنیتیں اور لغوی تشریحات ، جانوروں کی عادات ، خصائل اور خصوصیات موجود ہے ، قرآن کریم میں موجود انکے تذکرے اور متعلقہ حوالے اور شرعی حلت اور حرمت بھی مذکور ہے ، اس کے ساتھ ساتھ خواب کی تعبیر ، تزکروں کے ذیل میں تاریخی واقعات ، اور اشعار ، اوراد و وظائف ، تعویذات و عملیات دیگر فوائد ،نادر و دلچسپ معلومات و واقعات بھی ذکر کئے گئے ہیں ،
حیات الحیوان اسلامی کتب میں موضوع کی ندرت کے اعتبار سے عظیم شاہکار کتاب ہے ، اسی کے ساتھ ساتھ بیش بہا اور جدید سائینسی و عمومی حواشی اور تحقیقی مقدمات سے بھی آراستہ ہے ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
( جلد اول )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں