تعبیر الرؤیا (اردو)

 تعبیر الرؤیا

تعبیر الرؤیا یعنی خواب اور اسکی تعبیر کے متعلق سب سے جامع کتاب ۔


تعبیر الرؤیا (اردو)

 

نام کتاب :- تعبیر الرؤیا ۔

مصنف :- علامہ ابن سیرین۔

 ناشر :- ادارہ اسلامیات ، لاہور،

فائل سائز :- 16 ایم ۔ بی ۔ 

 مختصر تعارف :- 

 خواب کی تعبیر خواب دیکھنے والے کے مزاج ، جگہ ، حالات اور مقام و منصب کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے مثلاً ایک ہی خواب ایک عام آدمی دیکھے اور وہی خواب کوئی بادشاہ دیکھے تو دونوں کی تعبیر مختلف ہوسکتی ہے کیونکہ انار دیکھنے کی تعبیر ایک عام شخص کے بارے میں کچھ اور ہے جبکہ بادشاہ دیکھے تو جنگ اور اس میں کامیابی کی علامت ہوسکتی ہے۔ یونہی علاقے کے فرق سے بھی تعبیر میں فرق ہوسکتا ہے مثلاً کتے کو دیکھنے کی تعبیر شہری کے حق میں دیہاتی سے مختلف ہوتی ہے۔ اسی طرح لوگوں کے رہن سہن ، بول چال ، Culture ، موسم یہ سب چیزیں تعبیر پر اثر انداز ہوتی ہیں اس لئے ان تمام باتوں کا خیال رکھنا تعبیر بیان کرنے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے

 خواب کی تعبیر میں نیک و بد کے فرق سے بھی فرق ہوتا ہے ، ایک ہی خواب نیک شخص کے حق میں اچھا جبکہ فاسق کے حق میں برا ہوسکتا ہے

 

خواب اور تعبیر اور اس سے متعلقہ تمام موضوعات پر عربی زبان میں سب سے جامع تصنیف " کامل التعبیر " کا اردو ترجمہ خواب نامہ کبیر تعبیر الرؤیا کلاں کے نام سے آپ حضرات کے سامنے پیش ہے ، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اردو بلکہ عربی زبان میں بھی اس موضوع پر اس سے بہتر اور جامع کوئی دوسری کتاب موجعد نہیں ، جو حضرات خواب اور اس کی تعبیر سے دلچسپی رکھتے ہیں انکے لئے یہ کتاب واقعۃ گراں قدر تحفہ ہے ، امید ہے قارئین اسے پسند فرمائیں گے ۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

تعبیر الرؤیا (اردو)

 ںوٹ :- اس فن کی ایک اور اہم کتاب کے لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu