نبی رحمت ﷺ
نبی رحمت ﷺ
نام کتاب :- نبی رحمت ﷺ ۔
مصنف :- مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی ؒ
صفحات :- 702
فائل سائز :- 28 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
5 دسمبر 1913ء کو ابو الحسن علی ندوی کی ایک علمی خاندان میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن تکیہ، رائے بریلی میں حاصل کی۔ اس کے بعد عربی، فارسی اور اردو میں تعلیم کا آغاز کیا۔ مولانا علی میاں کے والد عبد الحئی حسنی نے آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک عربی سوانحی دائرۃ المعارف لکھا تھا
، جس میں برصغیر کے تقریباً پانچ ہزار سے زائد علما اور مصنفین کے حالات زندگی موجود ہیں۔ علی میاں نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لکھنؤ میں واقع اسلامی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا۔ اور وہاں سے علوم اسلامی میں سند فضیلت حاصل کی۔
علی میاں نے عربی اور اردو میں متعدد کتابیں تصنیف کی ہے۔ یہ تصانیف تاریخ، الہیات، سوانح موضوعات پر مشتمل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سمیناروں میں پیش کردہ ہزاروں مضامین اور تقاریر بھی موجود ہیں علی میاں کی ایک انتہائی مشہور عربی تصنیف ماذا خسر العالم بانحطاط المسلمين ہے جس کے متعدد زبانوں میں تراجم ہوئے، اردو میں اس کا ترجمہ انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر کے نام سے شائع ہوا۔ اخوان المسلمون کے ایک رکن سید قطب نے اس کتاب پر مقدمہ لکھا جس میں انہوں نے خصوصا علی میاں کی استعمال کردہ اصطلاح جاہلیت کی تعریف کی جسے علی میاں نے کسی عہد کے ساتھ مخصوص نہیں کیا بلکہ اسے مادیت اور اخلاقی زوال کا استعارہ بتایا ہے۔( ویکیپیڈیا)
نبی رحمت ﷺ کا شمار مولانا علی میاں صاحب ندوی ؒ کی مقبول ترین کتابوں میں ہوتا ہے ۔ اصل کتاب عربی میں " السیرۃ النبویۃ " کے نام سے شائع ہوئی جسے ہندوستان کے ساتھ ساتھ عرب ممالک میں بھی بڑی مقبولیت حاصل ہوئی حتی کہ وہاں کی تعلیم گاہوں اور تعلیمی مراکز میں داخل نصاب ہوئی اور بہت قلیل مدت میں اسکے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے ۔
نبی رحمت ﷺ اسی کتاب کا اردو قالب ہے ، عربی سے اردو کے ترجمہ کی خدمت مصنف کے برادر زادہ سید محمد الحسنی مدیر " البعث الاسلامی " نے بڑے شوق اور پورے آداب کی رعایت کے ساتھ انجام دی ۔ یہ انکے ترجمہ کی آخری کڑی تھی ، ان پر سیرت نبوی ﷺ کے مصنف علامہ شبلی نعمانی ؒ کا یہ شعر صادق آتا ہے ۔۔۔
مگر اب لکھ رہا ہوں سیرت پیــغمبر خــاتم
خدا کا شکر ہے یوں خاتمہ بالخیر ہونا تھا
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں