اشاعتیں

دسمبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تحفۃ اثنا عشریہ

تصویر
  تحفہ اثنا عشریہ شیعہ مذھب کے تمام مباحث کا احاطہ کرتی ایک اہم کتاب نام کتاب :- تحفۃ اثنا عشریہ مصنف :- حضرت شاہ عبد العزیز محدث دھلوی ؒ ترجمہ :- مولانا خلیل الرحمان نعمانی مظاہری صفحات :- 755 فائل سائز :- 240 ایم ۔ بی۔ کتاب کے بارے میں :- تحفۃ اثنا عشریہ شاہ عبد العزیز صاحب محدث دھلوی کی تصنیف ہے ، اصل کتاب فارسی میں ہے ، اس کتاب کا ترجمہ مولانا خلیل الرحمان نعمانی مظاہری نے کیا ہے ۔   یہ کتاب ایک عھد آفریں کتاب ہے ، جس کی تالیف میں شاہ صاحب نے بڑی جانفشانی اور محنت سے کا م لیا ہے ،قوت بیان اور ندرت کلام اور ایجاز و اختصار کے ساتھ مطالب و معانی اور بے شمار ناقابل تردید دلائل ایے دل نشیں اور متین انداز میں تحریر کئے گئے ہیں کہ اس سے قبل کوئی ایسی جامع کتاب نہیں لکھی گئی ، اس کتاب میں شیعہ سنی مسائل و مباحث کا اتنا بڑا ذخیرہ جمع کر دیا گیا ہیکہ جس کے بعد اس موضوع پر کسی کتاب کی ضرورت باقی نہیں رہتی ،بحث و مناظرہ میں علماء اسی کتاب کی طرف رجوع کرتے ہیں ،کیونکہ شیعہ ، سنی معاملات کے تمام مباحث اس کتاب میں نہایت جامعیت کے ساتھ آ گئے ہیں اس کتاب کو اگر مسائل کا انسائیکلو پیڈیا کہا...

انسان اور دیوتا

تصویر
  انسان اور دیوتا  یہ ناول قدیم ہندوستان میں برہمن اورکھشتری ذات کے لوگوں کےشودروں پر مظالم  پر مشتمل ہے۔ نام کتاب :- انسان اور دیوتا ناول نگار :- نسیم حجازی  صفحات :- 407 فائل سائز :- 18 ایم ۔ بی    کتاب کے بارے میں :- انسان اور دیوتا ناول کا شمار نسیم حجازی صاحب کے بہرترین ناولوں میں ھوتا ہے۔آپ کا اصل نام شریف حسین ہے لیکن شہرت قلمی نام نسیم حجازی سی ہوئی۔آپ ایک مشھور ناول نگار ہیں آپ کے ناول زیادہ تر تاریخ اور مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی ہوتے ہیں۔آپ کے طرز تحریر میں چند خوبیاں کمال کی ہیں آپ کی نثر عمدہ اور سلیس ہوتی ہے ، قاری ناول شروع کرتا ہے تو مکمل کر کے ہی دم لیتا ہے ،کردار مثبت اور طاقتور ہوتے ہیں دلیری کے ساتھ ان کردار میں مثبت اخلاقی قدروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ان کے ناول میں عشق و محبت کی داستان بھی ہوتی ہے لیکن پیش کرنے کا طریقہ اتنا سلجھا ہوا ہوتا ہیکہ پڑھنے والا ذرا برابر بھی برا محسوس نہ کرے ۔        اس سے قبل بھی ہم آپ ہی کا ایک مشھور ناول " اندھیری رات کے مسافر " اور دوسرا "اور تلوار ٹوٹ گئی " اور ...

تاریخ گلزار شاہی

تصویر
  تاریخ گلزار شاہی  مفتی غلام سرور صاحب لاہوری کی مشہور کتاب تاریخ گلزار شاہی ہندوستان کی مختصر تاریخ ہے نام کتاب :- تاریخ گلزار شاہی (بہارستان تاریخ ) مصنف :- مفتی غلام سرور شاہی  صفحات :- 658 فائل سائز :- 213 ایم ۔ بی ۔   کتاب کے بارے میں :-  تاریخ گلزار شاہی جسکا اصل نام بہارستان شاہی ہے مفتی غلام سرور صاحب لاہوری کی مشہور کتاب ہے ،  مفتی غلام سرور صاحب مشہور عالم ِ فاضل ،ادیب ، شاعر ،سوانح نگار اور مورخ ہوئے ہیں آپ کی پیدائش سنہ 1837ء میں لاہور میں ہوئی ،ابتدائی تعلیم اپنے والد غلام محمد صاحب سے حاصل کی ، فن طب میں بھی اپنے والد صاحب کے پاس رہ کر مہارت حاصل کی ، علوم ظاہری کی بعد علوم باطنی بھی والد صاحب کے پاس رہ کر حاصل کئے اور سلسلہ سہروردیہ میں آپ سے بیعت کی ، اسکے بعد مولانا غلام اللہ لاہوری کے درس میں شامل ہوئے اور نحو و صرف ، منطق ، تاریخ ،عربی ادب ، فقہ ، حدیث اور فن تفسیر کی تعلیم حاصل کی ۔  مفتی صاحب کثیرالتصانیف تھے۔ اُن کی مشہور تصانیف یہ ہیں: تاریخ مخزن پنجاب حدیقۃ الاولیاء گلدستہ کرامت خزینۃ الاصفیاء تاریخ گنج سروری، اِس کا اصل نام گن...

ما لا بد منہ (اردو)

تصویر
  ما لا بد منہ (اردو) فقہ حنفی کے ابتدائی اہم اور ضروری مسائل کی مشھور و مقبول کتاب کا اردو میں سلیس ترجمہ نام کتاب :- ما لا بد منہ (اردو) موسوم بہ کشف الحاجۃ مصنف :- قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی ؒ    مترجم :- حضرت مولانا نور الدین چاٹ گامی   صفحات :- 113 فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی     کتاب کے بارے میں :-   ما لا بد منہ فقہ حنفی کے ابتدائی اور ضروری مسائل پر بہت اہم کتاب ہے جسکے مصنف حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ ہے یہ کتاب اسی کا سلیس اور عام فہم ترجمہ ہے مترجم کا نام حضرت مولانا ںور الدین صاحب چاٹ گامی ہے ۔ مترجم صاحب مقدمہ میں اس کتاب کے بارے میں رقم طراز ہیں  :   " بعض احباب نے فرمائش کی کہ رسالہ معتبرہ " ما لا بد منہ " تصنیف عالم حقانی مقبول حضرت سبحانی ، جامع علوم معقول و منقول ، قدوۃ العلماء ، زبدۃ الفقہاء ، مفسر کلام اللہ حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی قدس اللہ سرہ کا اردو زبان میں ترجمہ کریں ، تاکہ خواص کو نفع عام پہنچے ، پس اس عاجز گنہگار نے نسخہ متبرکہ کا ترجمہ کرنا وسیلہ نجات کا سمجھ کر ا...

تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان

تصویر
تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان ھندوستان کے راجپوتوں کی مستند تاریخ     نام کتاب :- تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان مصنف :- مولوی حکیم محمد نجم الغنی صاحب رامپوری   صفحات :- 630 فائل سائز :- 35 ایم ۔ بی  کتاب کے بارے میں :- جس میں جملہ ھندو اقوام و ملل خصوصا قوم راجپوت اور اسکی مختلف شاخوں کا مفصل و مستند بیان از ابتدا تا انتہا موجود ہے یہ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں ان غیر قوموں کی سچی تصویر نظر آتی ہے جو بیرونجات سے آئیں ، اصل باشندگان ھند کو مغلوب کر کے ملک پر غالب ہوئیں اور ھندوستان میں رہ کر ہندو کہلائے ، ان اقوام کے بعد مسلمانوں کا آنا ، انکے اقبال و زوال کے حالات ، پھر انکے بعد انگریز حکومت کا قائم ہونا ، وغیرہ وغیرہ تا زمانہ حال بیان کیا گیا ہے ۔               رزم وبزم ، جدال و قتال ، روایات و رسوم ، حالات تاریخی جغرافیائی وغیرہ کا یہ کتاب بیش بہا مرقع ہے ، پھر خوبی یہ کہ فاضل محقق مولف نے کرنل ٹاڈ و دیگر مورخین کی تمام تر غلط بیانیوں کی تردید و اصلاح نہایت شرح و بسط کے ساتھ اور دلائل وثبوت کے ساتھ فرمائی ہے ۔ اس بے نظی...