تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان

تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان

ھندوستان کے راجپوتوں کی مستند تاریخ

تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان

  نام کتاب :- تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان

مصنف :- مولوی حکیم محمد نجم الغنی صاحب رامپوری 

صفحات :- 630

فائل سائز :- 35 ایم ۔ بی 

کتاب کے بارے میں :-

جس میں جملہ ھندو اقوام و ملل خصوصا قوم راجپوت اور اسکی مختلف شاخوں کا مفصل و مستند بیان از ابتدا تا انتہا موجود ہے یہ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں ان غیر قوموں کی سچی تصویر نظر آتی ہے جو بیرونجات سے آئیں ، اصل باشندگان ھند کو مغلوب کر کے ملک پر غالب ہوئیں اور ھندوستان میں رہ کر ہندو کہلائے ، ان اقوام کے بعد مسلمانوں کا آنا ، انکے اقبال و زوال کے حالات ، پھر انکے بعد انگریز حکومت کا قائم ہونا ، وغیرہ وغیرہ تا زمانہ حال بیان کیا گیا ہے ۔

              رزم وبزم ، جدال و قتال ، روایات و رسوم ، حالات تاریخی جغرافیائی وغیرہ کا یہ کتاب بیش بہا مرقع ہے ، پھر خوبی یہ کہ فاضل محقق مولف نے کرنل ٹاڈ و دیگر مورخین کی تمام تر غلط بیانیوں کی تردید و اصلاح نہایت شرح و بسط کے ساتھ اور دلائل وثبوت کے ساتھ فرمائی ہے ۔اس بے نظیر کتاب کا مآخذ ریاست عالیہ کا بیش بہا کتب خانہ ہے  ۔

                  اس کتاب کے مصنف کا نام مولوی حکیم محمد نجم الغنی ہے تخلص نجمی رامپوری ہے پیدائش 8 اکتوبر 1859 کو رامپور اترپردیش میں ہوئی  اور وفات 1 جولائی 1941 کو رامپور مین ہی ہوئی ،  آپ بر صغیر پاک و ہند کے نامور مورخ، شاعر، طبِ یونانی کے حکیم اور علم عروض کے ماہر تھے۔  

                 والد کا خاندان عربی، فارسی، فقہ، تصوف اور منطق کے علوم میں شہرت رکھتا تھا۔دادا مولوی عبد العلی خاں عدالت رام پور میں مفتی تھے۔ پر دادا مولوی عبد الرحمان خاں صوفی، منشی اور فارسی کے مشہور انشا پرداز تھے، انہوں نے یہ صفات و کردار اپنے والد حاجی محمد سعید خاں سے ورثے میں پائے تھے جنہیں شاہ ولی اللہ دہلوی کا قرب حاصل تھا ۔ 

 نجم الغنی خاں کی ضخیم کتب اور مختصر رسالوں کی تعداد تقریباً 32 ہے۔ پانچ قلمی نسخے بھی یادگار چھوڑے ، آپ کی مشھور  تصانیف میں اخبار الصنادید ، بحر الفصاحت ، تاریخ اودھ ، خزائن الادویہ ، مختصر اصول قابل ذکر ہیں 

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

 

اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں


تاریخ راجگان ھند یعنی وقائع راجستان

 

 

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu