تاریخ گلزار شاہی

 تاریخ گلزار شاہی 

مفتی غلام سرور صاحب لاہوری کی مشہور کتاب تاریخ گلزار شاہی ہندوستان کی مختصر تاریخ ہے

تاریخ گلزار شاہی



نام کتاب :- تاریخ گلزار شاہی (بہارستان تاریخ )

مصنف :- مفتی غلام سرور شاہی 

صفحات :- 658

فائل سائز :- 213 ایم ۔ بی ۔

 کتاب کے بارے میں :- 

تاریخ گلزار شاہی جسکا اصل نام بہارستان شاہی ہے مفتی غلام سرور صاحب لاہوری کی مشہور کتاب ہے ،  مفتی غلام سرور صاحب مشہور عالم ِ فاضل ،ادیب ، شاعر ،سوانح نگار اور مورخ ہوئے ہیں آپ کی پیدائش سنہ 1837ء میں لاہور میں ہوئی ،ابتدائی تعلیم اپنے والد غلام محمد صاحب سے حاصل کی ، فن طب میں بھی اپنے والد صاحب کے پاس رہ کر مہارت حاصل کی ، علوم ظاہری کی بعد علوم باطنی بھی والد صاحب کے پاس رہ کر حاصل کئے اور سلسلہ سہروردیہ میں آپ سے بیعت کی ، اسکے بعد مولانا غلام اللہ لاہوری کے درس میں شامل ہوئے اور نحو و صرف ، منطق ، تاریخ ،عربی ادب ، فقہ ، حدیث اور فن تفسیر کی تعلیم حاصل کی ۔

 مفتی صاحب کثیرالتصانیف تھے۔ اُن کی مشہور تصانیف یہ ہیں:

تاریخ مخزن پنجاب

حدیقۃ الاولیاء

گلدستہ کرامت

خزینۃ الاصفیاء

تاریخ گنج سروری، اِس کا اصل نام گنجینہ سروری ہے۔

اخلاقِ سروری

گلشن سروری

مخزن کرامت

دِیوان سروری: مناقب شیخ عبدالقادر جیلانی پر مفصل کتاب ہے۔

نعتِ سروری: اُردو نظم پر مبنی کتاب۔

بہارستان شاہی: اِسے گلزارِ شاہی بھی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان کی عام اور مختصر تاریخ ہے۔

اس کتاب کے سلسہ میں مصنف خود کتاب کے مقدمہ میں رقم طراز ہیں کہ 

 " احقر غلام سرور خلف الشرع الامجد غلام محمد ولد مفتی رحیم اللہ قریشی لاہوری شائقین علم تاریخ کی خدمت میں ملتمس ہیکہ اگر چہ پہلے ہی سلاطین روئے زمین کے ذکر سے صدہا کتابیں سیکڑوں تاریخیں مورخان سلف  بزبان عربی و فارسی لکھ ہیں مگر بسسب طوالت ان کے بیان اور وسعت کتاب کے شائق کی طبیعت دیکھتے ہی گبھرا جاتی ہے اوراس قدر طول طویل کتاب کے دیکھنے کو ایک مشکل کام تصور کر کے اسکے مطالعہ سے دست بردار ہو جاتا ہے ، اس واسطے بندہؑ نحیف و ضعیف غلام سرور نے ان تاریخوں کا خلاصہ کر کے یہ چھوٹا سے مجموعہ لکھا ،اور وہ مشکل کی شائقین کتاب کو پڑتی تھی رفع کر دی اور نام کتاب کا بہارستان تاریخ المعروف گلزار شاہی رکھا ، اور کتاب کے حصص علیحدہ علیحدہ مقرر کر کے ہر ایک حصہ کو الگ الگ چمن ٹھہرائے ، ہر ایک چمن میں ایک ایک خاندان و والیان ملک کا حال جدا جدا لکھا جس کی فہرست میں مفصل تفصیل ہے ، " 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔




اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 



 اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں 


تاریخ گلزار شاہی

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu