ما لا بد منہ (اردو)

 ما لا بد منہ (اردو)

فقہ حنفی کے ابتدائی اہم اور ضروری مسائل کی مشھور و مقبول کتاب کا اردو میں سلیس ترجمہ

ما لا بد منہ (اردو)


نام کتاب :- ما لا بد منہ (اردو) موسوم بہ کشف الحاجۃ

مصنف :- قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی ؒ 

 مترجم :- حضرت مولانا نور الدین چاٹ گامی 

 صفحات :- 113

فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی  

 کتاب کے بارے میں :-

 

ما لا بد منہ فقہ حنفی کے ابتدائی اور ضروری مسائل پر بہت اہم کتاب ہے جسکے مصنف حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ ہے یہ کتاب اسی کا سلیس اور عام فہم ترجمہ ہے مترجم کا نام حضرت مولانا ںور الدین صاحب چاٹ گامی ہے ۔ مترجم صاحب مقدمہ میں اس کتاب کے بارے میں رقم طراز ہیں :

 

" بعض احباب نے فرمائش کی کہ رسالہ معتبرہ " ما لا بد منہ " تصنیف عالم حقانی مقبول حضرت سبحانی ، جامع علوم معقول و منقول ، قدوۃ العلماء ، زبدۃ الفقہاء ، مفسر کلام اللہ حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی قدس اللہ سرہ کا اردو زبان میں ترجمہ کریں ، تاکہ خواص کو نفع عام پہنچے ، پس اس عاجز گنہگار نے نسخہ متبرکہ کا ترجمہ کرنا وسیلہ نجات کا سمجھ کر ارشاد احباب خاص کا بجا لا کر جو مقام خوب دقت طلب تھا اسکو واضح کر دیا اور فوائد لا بدی بھی جا بجا لکھ دئے ،کیونکہ غرض ترجمہ کرنے سے سمجھنا عوام کا ہے نہ کے خواص کا اور نام اس ترجمہ کا کشف الحاجۃ رکھا  اب معلوم کرنا چاہئے کہ رسالہ مذکورہ نو کتاب اور ایک خاتمہ پر مشتمل ہے ۔

 

 باب اول : کتاب الایمان اس باب میں ایک فصل ہے نماز کے اہتمام میں ، باب دوم :- کتاب الطہارت :- اس میں دس فصلیں ہیں ، باب سوم :- کتاب الصلاۃ :- اس باب میں  پندرہ فصلیں ہیں ، باب چہارم :- کتاب الجنائز :- اس میں تین فصلیں ہیں ، باب پنجم :- کتاب الزکاۃ :- اس میں تین فصلیں ہیں ، ششم :- کتاب الصوم :- اس میں تین فصلیں ہیں ، ھفتم :- کتاب الحج ، باب ھشتم :- کتاب التقوی :- اس میں پانچ فصلیں ہیں ، باب نھم :- کتاب الاحسان و التقرب  ، اور خاتمہ کلمات کفر اور بدعات کے بیان میں ( طوالت کی غرض سے فصل کی تفصیل بیان نہیں کی ہے )

 

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔



اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


 اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں 


ما لا بد منہ (اردو)


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu