تحفۃ اثنا عشریہ

 تحفہ اثنا عشریہ

شیعہ مذھب کے تمام مباحث کا احاطہ کرتی ایک اہم کتاب

تحفۃ اثنا عشریہ


نام کتاب :- تحفۃ اثنا عشریہ

مصنف :- حضرت شاہ عبد العزیز محدث دھلوی ؒ

ترجمہ :- مولانا خلیل الرحمان نعمانی مظاہری

صفحات :- 755

فائل سائز :- 240 ایم ۔ بی۔


کتاب کے بارے میں :-

تحفۃ اثنا عشریہ شاہ عبد العزیز صاحب محدث دھلوی کی تصنیف ہے ، اصل کتاب فارسی میں ہے ، اس کتاب کا ترجمہ مولانا خلیل الرحمان نعمانی مظاہری نے کیا ہے ۔

 یہ کتاب ایک عھد آفریں کتاب ہے ، جس کی تالیف میں شاہ صاحب نے بڑی جانفشانی اور محنت سے کا م لیا ہے ،قوت بیان اور ندرت کلام اور ایجاز و اختصار کے ساتھ مطالب و معانی اور بے شمار ناقابل تردید دلائل ایے دل نشیں اور متین انداز میں تحریر کئے گئے ہیں کہ اس سے قبل کوئی ایسی جامع کتاب نہیں لکھی گئی ، اس کتاب میں شیعہ سنی مسائل و مباحث کا اتنا بڑا ذخیرہ جمع کر دیا گیا ہیکہ جس کے بعد اس موضوع پر کسی کتاب کی ضرورت باقی نہیں رہتی ،بحث و مناظرہ میں علماء اسی کتاب کی طرف رجوع کرتے ہیں ،کیونکہ شیعہ ، سنی معاملات کے تمام مباحث اس کتاب میں نہایت جامعیت کے ساتھ آ گئے ہیں اس کتاب کو اگر مسائل کا انسائیکلو پیڈیا کہا جائے تو وہ بالکل درست ہوگا ۔

اس کتاب کی بڑی خصوصیت یہ ہیکہ روایات اور بیان کے انتخاب میں اصول حق کو پوری طرح ملحوظ رکھا ہے ،اور شیعہ مذھب و خیالات کے بیان میں صرف مستند و معتبر شیعہ کتابوں پر انحصار کیا ہے ،اور تاریخ ، تفسیر و حدیث میں صرف انہیں چیزوں کو چنا ہے جس پر شیعہ سنی دونوں متفق ہیں ، اور طرز بیان بھی نہایت متین اور مہذبانہ ہے ۔ 

یہ وہ عظیم الشان علمی کتاب ہے جس میں شیعہ مذہب کی ابتداء ،انکے بے شمار فرقے ، شیعوں کے اسلاف اور علماء ، اور انکی کتابیں و احادیث ، اور انکے راویوں کے حالات ، انکے وہ طریقے جس سے وہ لوگوں کو اپنے مذہب کی طرف لاتے ہیں ، الوہیت ، نبوت ، معاد اور امامت کے بارے میں انکے عقائد ، انکے پوشیدہ فقہی مسائل ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، ازواج مطہرات ، اور اہل بیت کے متعلق انکے اقوال و عقائد ،انکے اوہام و تعصبات و ہفوات کی تفصیل ، غرض اس کتاب میں اس موضوع کے تمام مباحث کو جمع کر دیا ہے ۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔


اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں

تحفۃ اثنا عشریہ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات