اشاعتیں

مارچ, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نو مولود کے احکام و اسلامی نام

تصویر
 نو مولود کے احکام و اسلامی نام  نو مولود کے احکام و اسلامی نام یعنی لڑکے اور لڑکی کے ولادت ، کفالت و پرورش کے فضائل و احکام اور اسلامی ناموں کا زخیرہ ۔   نام کتاب :- نو مولود کے احکام و اسلامی نام ۔ مرتب  :- مفتی محمد رضوان ۔    صفحات :- 497 فائل سائز :-  37 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  نو مولود کے احکام و اسلامی نام جناب مفتی رضوان صاحب کی بہت عمدہ کتاب ہے جو ولادت ، کفالت و پرورش کے احکام و فضائل و اسلامی نام پر مشتمل کتاب ہے ۔   جہاں تک نام کا تعلق ہے تو نام‌ کسی بھی انسانیت کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے یہ نام ہی ہوتا ہے جو زندگی بھر اسکا ساتھ دیتا‌ہے اور ہر جگہ یہی نام اسکی پہچان اور شناخت ہوتا ہے گھر ہو خاندان ہو اسکول ہو مدرسہ ہو آفیس ہو یا کام کی جگہ ہو ہر جگہ وہ اسی نام کے ذریعہ پکارا جاتا ہے اور یہ نام کی شناخت صرف دنیا تک محدود نہیں بلکہ مرنے کے میدان حشر میں بھی وہ اسی نام سے پکارا جائیگا اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہیکہ کل قیامت کے دن تم کو تمہارے نام اور تمہارے والد کے نام سے پکارا جائیگا اسی اپنے نام اچھے رکھو۔  ...

خود سے خدا تک

تصویر
  خود سے خدا تک خود سے خدا تک اس کتاب میں کتاب و سنت کی روشنی میں تزکیہ نفس سے خدا کی تلاش کو جاتے ہوئے راستے کی تفصیل سے نشان دہی کی گئی ہے ۔     نام کتاب :- خود سے خدا تک ۔ مصنف :- محمد ناصر افتخار ۔ صفحات :-  فائل سائز :- 18 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  جیسا کہ کتاب کے عنوان سے عیاں ہےاس کتاب میں قرآن و سنت اور مستند احادیث مبارکہ کی روشنی اور رہنمائی میں تزکیہ نفس سے خداکی تلاش کوجاتے رستے کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہےاور ایسے ہوشربا رازوں اورحقائق سے پردہ اُٹھایا گیا ہے جن پر ابھی تک خاموشی کےگہرے پردے پڑے ہوئے تھے۔ خود سے خدا تک دقیق فلسفے سے قاری کو مزید الجھن میں ڈالنے کی بجائےاُسے نفسیاتی اُلجھنوں اورذہنی خلجان سے نکال کر اللہ کے سامنے لے جاکھڑا کرتی ہے۔ خود سے خدا تک انتہائی آسان اور آج کل کی عام فہم اُردو میں لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں کہانی، فلسفہ یا اِدھر اُدھر کی مشکل اور سمجھ نہ آنے والی باتوں کی بجائے بغیر وقت ضائع کئے عام انسان کے مسئلے پر بات کی گئی ہے کہ آخر تزکیہ نفس میں کرنے والے کام کیا ہیں اور کیسے انسان اپنی الجھی ہوئی پریشان زندگی ک...

مناجات مقبول

تصویر
  مناجات مقبول مناجات مقبول دعاؤں کا یہ خوبصورت مجموعہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ نے قرآن و حدیث کی دعاؤں سے منتخب فرمایا ہے ۔   نام کتاب :- مناجات مقبول ۔ مرتب :- حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ صفحات :- 136 ۔ فائل سائز :- 29 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  مناجات مقبول دعاؤں کا یہ خوبصورت مجموعہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ نے قرآن و حدیث کی دعاؤں سے منتخب فرمایا ہے ۔   حضرت تھانوی ؒ نے ان دعاؤں کو سات حصوں میں تقسیم فرمایا تاکہ پڑھنے والوں کو سہولت کے ساتھ یومیہ ایک منزل پڑھنے کی سعادت مل سکے ، حضرت تھانوی ؒ فرماتے ہیں کہ " یہ دعائیں خدا وند کریم اور جناب رسول ﷺ کی بیان فرمودہ ہیں ۔ پہر اسکی قبولیت میں کوئی تردد اور شک نہیں ہونا چاہئے ، مگر شرط یہ ہیکہ دعا کی تلاوت کرنے والے اخلاص ، توجہ اور پختہ یقین کے ساتھ اللہ تعالی سے طلب فرماویں ۔       ان دعاؤں کے پڑھتے وقت اگر قرآن کریم میں اللہ تعالی کا یہ ارشاد " ادعونی استجب لکم "   مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کرونگا اور فرمان رسول ﷺ " دعا مومن کا ...

شب براءت کی حقیقت

تصویر
  شب براءت کی حقیقت شب براءت کی حقیقت جس میں قرآن و حدیث کی روشنیی میں شب براءت کی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے ۔   نام کتاب :- شب براءت کی حقیقت   مصنف :- مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم  ترتیب :- مولانا عبید اللہ میمن صاحب صفحات :- 20 فائل سائز :- 25 ایم ۔ بی ۔     مختصر تعارف :-                شعبان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اس ماہ میں ایک مبارک رات آنے والی ہے جسکا نام شب براءت ہے   چونکہ اس رات کے بارے میں بعض حضرات کا خیال یہ ہیکہ اس رات کی کوئی فضیلت قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ہے اور اس رات میں جاگنا اور اس رات میں خصوصی طور پر عبادت کو باعث اجر و ثواب سمجھنا بے بنیاد ہے ،   بلکہ بعض حضرات نے اس رات میں عبادت کو " بدعت " سے تعبیر کیا ہے اس لئے لوگوں کے ذہنوں میں اس رات کے بارے میں  مختلف سوالات پیدا ہو رہے ہیں ان سارے سوالات کے جواب اس کتاب میں ہے۔       اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور...

فہم الفلکیات

تصویر
 فہم الفلکیات فہم الفلکیات یعنی علماء کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کے کئے ایک مفید کتاب ۔   نام کتاب :- فہم الفلکیات ۔ مصنف :- سید شبیر احمد کاکاخیل ۔ صفحات :- 288 فائل سائز :- 6 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  فہم الفلکیات جناب شبیر احمد صاحب کاکاخیل کی کتاب ہے جو فلکیات کے موضوع پر بہت ہی بنیادی کتاب ہے علماء کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کے لئے بہت مفید کتاب ہے اس کتاب کا مقدمہ مفتی رفیع عثمانی صاحب نے تحریر کیا ہے جس میں اس فن کی اہمیت اور اس کتاب کی خصوصیات کو تفصیل بیان کیا ہے آپ لکھتے ہیں      " اسلام دین فطرت ہے ، اس نے عبادات کے احکام سادہ رکھے ہیں ، سمت قبلہ ،رؤیت  ہلال ، اور نماز کے اوقات کا مدار حساب و کتاب کے بجائے انسانی مشاھدے پر رکھا ہے ،اور جب اور جہاں موسمی اور جغرافیائی وجعہ سے مشاہدے سے فیصلہ کرنا ممکن نہ ہو وہاں اندازہ اور تخمینہ کر کے دل کی گواہی سے جسے فقہی اصطلاح میں " تحری " کہتے ہیں ، عمل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی تفصیلات کتب فقہ میں موجود ہیں ، تاکہ ہر شخص خواہ وہ آبادی سے دور کسی پہاڑ یا جزیرے میں ہو وہ بھی عبادت کو بجا لا سکے...

سیرت خلفائے راشدین

تصویر
  سیرت خلفائے راشدین سیرت خلفائے راشدین جس میں چاروں خلیفہ کے حالات ع کمالات نہایت جامعیت اور صحیح تاریخی روایات کی روشنی میں نہایت دلچسپ انداز میں تحریر کئے گئے ہیں۔   نام کتاب :- سیرت خلفائے راشدین ۔ مصنف :- مولانا عبد الشکور صاحب فاروقی ۔ صفحات :- 224 ۔ فائل سائز :- 31 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  سیرت خلفائے راشدین جناب مولانا عبد الشکور صاحب فاروقی لکھنوی ؒ کی بڑی مقبول کتاب ہے ، اس کتاب کا تعارف بذات خود آپنے ہی اپنی کتاب کی ابتداء میں پیش کیا ہے  فرماتے ہیں     "  حمد و سلام کے بعد ! رسول ﷺ کی سیرت قدسیہ موسوم بہ " نفحہ عنبریہ " کے بعد مخلصین کا اصرار ہوا کہ اسی طرز پر آپ ﷺ کے خلفائے راشدین کا تذکرہ بھی اگر لکھ دیا جائے اور عبارت کی سھولت کے ساتھ اگر عبارت کے اختصار کا بھی لحاظ رکھا جائے  تو برادران دینی کے لئے بہت مفید ہو۔ اور جس طرح " نفحہ عنبریہ " مسلمان بچوں کے نصاب میں داخل ہو گئی ہے اسی طرح خلفائے راشدین کا تذکرہ داخل درس ہو کر مسلمان کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کی دینی واقفیت اور مذھبی حفاظت کا ذریعہ بنے ، اس اصرار کے ساتھ میرے...

اسوۃ رسول اکرمﷺ

تصویر
  اسوۃ رسول اکرم ﷺ اسوۃ رسول اکرم ﷺ یعنی ایک ایسی کتاب جو ایمانیات ، عبادات ، معاملات ، معاشرت ، اخلاقیات ، حیات طیبہ کے شب و روز ، ازدواجی اور اجتماعی زندگی اور زندگی کے طبعی منازل و مراحل میں چراغ راہ و راہنمائے طریق کا کام کرتی ہے۔   نام کتاب :- اسوۃ رسول اکرم ﷺ   مصنف :- ڈاکٹر عبد الحیئ صاحب   صفحات :- 454 فائل سائز :-  12 ایم ۔ بی ۔ مختصر تعارف :-            اسوہُ رسول اکرم ﷺ جناب عارف باللہ ڈاکٹر عبدالحیئ صاحب ؒ کی تصنیف ہے ، ڈاکٹر عبد الحیئ صاحب ؒ علی گڑھ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ تھے ، ہومیوپیتھک معالج تھے اور اپنا مطب چلاتے تھے ،   حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ سے بیعت ہوئے اور انکی صحبت میں اور انکے زیر تربیت روحانی معالج بھی بن گئے ، حکیم الامت نے آپ کو خلافت سے نوازا ، آپ کی صحبت اور تربیت کا اثر تھا کہ بڑے جید علماء آپ سے بیعت ہوئے جیسے کہ مفتی تقی عثمانی صاحب ، مفتی رفیع عثمانی صاحب ،مولانا یوسف لدھیانوی صاحب ۔                   یہ کتاب آپ کی لکھی ہوئی ہے اور بڑے...