مناجات مقبول

 مناجات مقبول

مناجات مقبول دعاؤں کا یہ خوبصورت مجموعہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ نے قرآن و حدیث کی دعاؤں سے منتخب فرمایا ہے ۔


مناجات مقبول

 

نام کتاب :- مناجات مقبول ۔

مرتب :- حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ

صفحات :- 136 ۔

فائل سائز :- 29 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :- 

مناجات مقبول دعاؤں کا یہ خوبصورت مجموعہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ نے قرآن و حدیث کی دعاؤں سے منتخب فرمایا ہے ۔

  حضرت تھانوی ؒ نے ان دعاؤں کو سات حصوں میں تقسیم فرمایا تاکہ پڑھنے والوں کو سہولت کے ساتھ یومیہ ایک منزل پڑھنے کی سعادت مل سکے ، حضرت تھانوی ؒ فرماتے ہیں کہ " یہ دعائیں خدا وند کریم اور جناب رسول ﷺ کی بیان فرمودہ ہیں ۔ پہر اسکی قبولیت میں کوئی تردد اور شک نہیں ہونا چاہئے ، مگر شرط یہ ہیکہ دعا کی تلاوت کرنے والے اخلاص ، توجہ اور پختہ یقین کے ساتھ اللہ تعالی سے طلب فرماویں ۔

     ان دعاؤں کے پڑھتے وقت اگر قرآن کریم میں اللہ تعالی کا یہ ارشاد " ادعونی استجب لکم " مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کرونگا اور فرمان رسول ﷺ " دعا مومن کا ہتھیار ہے " دعا عبادت کا مغز ہے اور اللہ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ملحوظ خاطر رکھا جائے تو مجھے یقین ہیکہ ان دعاؤں کو صدق دل سے پڑھنے والا کبھی محروم نہیں ہوگا۔ 

        اس کتاب کی تصحیح کے سلسلہ میں حافظ فضل الرحیم صاحب اس کتاب کے پیش لفظ کے میں فرماتے ہیں اس " مناجات مقبول " کی تصحیح اور نگرانی میں جناب مشرف علی تھانوی ، جناب قاضی انور صاحب ، جناب قاری الیاس صاحب ، جناب خلیل احمد صاحب تھانوی کی محنت شاقہ کا دخل ہے اور معیار اس " مناجات مقبول " کو بنایا گیا ہے جو حضرت تھانوی ؒ کے بارہ سال تک زیرے مطالعہ رہی ، اس کی خوبصورت طباعت حاجی غلام سرور صاحب مرحوم خلیفہ مجاز حضرت شاہ ابرار الحق ؒ کی خصوصی توجہ کا ثمرہ ہے اللہ تعالی موصوف کی قبر کی جنت کا باغ بنائے اور اس " مناجات مقبول " کو صدقہ جاریہ بنائے  آمین۔

  یقینا یہ نسخہ طباعت کے اعتبار سے بہت ہی خوب صورت اور دیدہ زیب ہے ہم نے اپنے بلاگ میں پیش کرنے کے لئے اس نسخہ کو اسی خوب صورتی کی وجہ سے منتخب کیا ورنہ اسکے علاوہ اور بھی نسخے موجود تھے جو فائل سائز کے اعتبار سے اس کم تھے لیکن پہر بھی ہم نے اس کو منتخب کیا ایک تو اسکی تحقیق کی وجہ سے اور دوسرا اسکی خوب صورت طباعت کی وجہ سے ۔ 

    اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

مناجات مقبول
مناجات مقبول



 

   

 

    

 

 

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu