فہم الفلکیات

 فہم الفلکیات

فہم الفلکیات یعنی علماء کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کے کئے ایک مفید کتاب ۔


فہم الفلکیات

 

نام کتاب :- فہم الفلکیات ۔

مصنف :- سید شبیر احمد کاکاخیل ۔

صفحات :- 288

فائل سائز :- 6 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :- 

فہم الفلکیات جناب شبیر احمد صاحب کاکاخیل کی کتاب ہے جو فلکیات کے موضوع پر بہت ہی بنیادی کتاب ہے علماء کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کے لئے بہت مفید کتاب ہے اس کتاب کا مقدمہ مفتی رفیع عثمانی صاحب نے تحریر کیا ہے جس میں اس فن کی اہمیت اور اس کتاب کی خصوصیات کو تفصیل بیان کیا ہے آپ لکھتے ہیں 

    " اسلام دین فطرت ہے ، اس نے عبادات کے احکام سادہ رکھے ہیں ، سمت قبلہ ،رؤیت  ہلال ، اور نماز کے اوقات کا مدار حساب و کتاب کے بجائے انسانی مشاھدے پر رکھا ہے ،اور جب اور جہاں موسمی اور جغرافیائی وجعہ سے مشاہدے سے فیصلہ کرنا ممکن نہ ہو وہاں اندازہ اور تخمینہ کر کے دل کی گواہی سے جسے فقہی اصطلاح میں " تحری " کہتے ہیں ، عمل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی تفصیلات کتب فقہ میں موجود ہیں ، تاکہ ہر شخص خواہ وہ آبادی سے دور کسی پہاڑ یا جزیرے میں ہو وہ بھی عبادت کو بجا لا سکے ۔

   لیکن اسلامی فتوحات کے ساتھ ساتھ منطق ، فلسفہ ، ریاضی ، الجبراء ، جیومٹری ( اقلدیس ) ، علم ہیئت اور فلکیات جیسے علوم و فنون مسلمانوں تک پہنچے اور مسلم حکومتوں اور اور علماء کرام نے انہیں عربی زبان میں منتقل کرنے کا کارنامہ انجام دیا تو ان علوم و فنون کواسلامی حکومت اور مسلم معاشرے کی نت نئی ضرورتوں میں استعمال کیا گیا اور اسلامی عبادت کے لئے بھی انکا استعمال اس حد تک کیا گیا کی شریعت کا سادگی کا اصول بر قرار رکھتے ہوئے ان علوم و فنون کع مزید آسانی کا ذریعہ بنایا جائے ۔ 

 محققین علمائے اسلام نے اسلامی علوم کے ساتھ ان فنون میں بھی وہ مہارت حاصل کی کی اس کے میدان میں بھی دنیائے علم و فن نے انکی امامت کو تسلیم کیا ، درس نظامی کے نصاب میں بھی  یہ فنون پوری اہمیت کے ساتھ صدیوں سے چلے آ رہے ہیں اور لازمی مضامین کے طور پر داخل نصاب ہے لیکن دینی مدارس میں قدیم علم ہیئت ہی پڑھایا جاتا رہا جو بطلیموسی نظریہ پر مبنی ہے ۔

   اب جبکہ خلائی سیاروں کے بعد انسان کی رسائی چاند تک  بلکہ کچھ اور آگے تک ہو گئی اور خلائی تحقیقات میں انقلابی نوعیت کی پیش رفت نے بطلیموسی نظریہ کا غلط ہونا ثابت کر دیا تو ضرورت تھی کی دینی مدارس میں بھی بطلیموسی نظریہ کے بجائے جدید علم ہیئت شامل نصاب کیا جائے  ۔

   چناچہ اس میدان میں سب سے پہلی پیش رفت مولانا موسی رحمانی صاحب نے کی لیکن ایک خلا پہر بھی باقی رہا وہ یہ کہ درس نظامی میں جو علم ہیئت کی کتابیں تھی اس میں سمت قبلہ ، رویت حلال اور اوقات نماز کے فنی اصول اور طریقہ تفصیل سے دئے گئے تھے  نئی تالیفات میں یہ مباحث نہ آ سکے۔اب جناب سید شبیر احمد صاحب کاکاخیل نے اس میدان میں قدم اٹھایا ہے ۔

 اس کتاب میں علم ہیئت (فلکیات )کے ابتدائی اور بینادی اصول و مباحث کے بعد موصوف نے مندرجہ ذیل مباحث کو فنی انداز میں تحریر کیا ہے  ۔ (1) نماز کے اوقات (2) رویت ہلال (3) سمت قبلہ کا تعین  میں انتہائی شوق کے باوجود اس کتاب کے مسودے یا کمپوزشدہ پروف کا جو میرے سامنے ہیں مطالعہ تو نہیں کر سکا جستہ جستہ نظر ڈالی ہے موصوف کو ان فنون میں اللہ نے جو شغف عطا کیا ہے اور جس نیک جذبہ کے ساتھ انہونے یہ کام کیا ہے اس کے پیش نظر یہ توقع ہیکہ موصوف نے اس موضوع کا ھﷺ ادا کیا ہوگا اور ان شاء اللہ یہ کتاب دینی مدارس کے طلبہ کے لئے مفید ثابت ہوگی اور اس قابل ہوگی کہ اسے با ضابطہ داخل نصاب کیا جا سکے ۔

    اللہ تعالی موصوف کی اس علمی ، تحقیقی ، فنی خدمت کو شرف قبولیت سے نوازے اور دینی علوم کے طلبہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید بنائے آمین۔ ( ماخوذ :- از مقدمہ ملخصا) 

   اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

 

فہم الفلکیات

 تلخیص الفلکیات

نام کتاب :- تلخیص الفلکیات 

مصنف :-     مفتی احمد خاں

صفحات :-  68

فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :- 

فہم الفلکیات کے نظری و تمہیدی حصہ کی تلخیص اور اصطلاحات کے مختلف الفاظ اورپیرایوں کی تعبیر پر مشتمل کتاب ۔

    اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔ 

فہم الفلکیات

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu