خود سے خدا تک
خود سے خدا تک
خود سے خدا تک اس کتاب میں کتاب و سنت کی روشنی میں تزکیہ نفس سے خدا کی تلاش کو جاتے ہوئے راستے کی تفصیل سے نشان دہی کی گئی ہے ۔
نام کتاب :- خود سے خدا تک ۔
مصنف :- محمد ناصر افتخار ۔
صفحات :-
فائل سائز :- 18 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
جیسا کہ کتاب کے عنوان سے عیاں ہےاس کتاب میں قرآن و سنت اور مستند احادیث مبارکہ کی روشنی اور رہنمائی میں تزکیہ نفس سے خداکی تلاش کوجاتے رستے کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہےاور ایسے ہوشربا رازوں اورحقائق سے پردہ اُٹھایا گیا ہے جن پر ابھی تک خاموشی کےگہرے پردے پڑے ہوئے تھے۔ خود سے خدا تک دقیق فلسفے سے قاری کو مزید الجھن میں ڈالنے کی بجائےاُسے نفسیاتی اُلجھنوں اورذہنی خلجان سے نکال کر اللہ کے سامنے لے جاکھڑا کرتی ہے۔
خود سے خدا تک انتہائی آسان اور آج کل کی عام فہم اُردو میں لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں کہانی، فلسفہ یا اِدھر اُدھر کی مشکل اور سمجھ نہ آنے والی باتوں کی بجائے بغیر وقت ضائع کئے عام انسان کے مسئلے پر بات کی گئی ہے کہ آخر تزکیہ نفس میں کرنے والے کام کیا ہیں اور کیسے انسان اپنی الجھی ہوئی پریشان زندگی کو سلجھا سکتا ہے۔
یہ کتاب نفس پرلکھی گئی ہے۔۔۔نفس کی کوئی جنس نہیں ہے۔۔۔یہ Genderless ہے۔۔۔نفس نہ مرد ہے نہ عورت۔۔۔اس کتاب کا مخاطب نہ تو مرد ہے اور نہ عورت بلکہ انسان کا نفس ہے اور نفس ہر انسان میں ایک ہے۔۔۔
یہ کتاب آپ پرلکھی گئی ہے۔۔۔یہ آپ کو بتائے گی کہ آپ کون ہیں؟ اسےپڑھ لینے کے بعد آپ کے اندر بے پناہ تبدیلی آئے گی۔ آپ کا زاویۂ نظر Perspective بدل جائے گا ، بڑھ جائے گا Enhance ہوجائے گا۔ ذہن و دل میں عظیم انقلاب برپا ہوگا، آپ کوپہلی بارحقیقت میں ایک ایسا زبردست علم حاصل ہوگاجس کی مدد سے آپ خود کو بدل ڈالنے میں اللہ کے فضل سے کامیاب ہوتے چلے جائیں گے۔ یہ کتاب آپ کو انتہائی تیزی سےمایوسی Depression سے نکال کراللہ سے روشناش کروائے گی۔
مصنف ؛ محمد ناصر افتخار
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں۔٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں