سیرت خلفائے راشدین

 سیرت خلفائے راشدین

سیرت خلفائے راشدین جس میں چاروں خلیفہ کے حالات ع کمالات نہایت جامعیت اور صحیح تاریخی روایات کی روشنی میں نہایت دلچسپ انداز میں تحریر کئے گئے ہیں۔


سیرت خلفائے راشدین

 

نام کتاب :- سیرت خلفائے راشدین ۔

مصنف :- مولانا عبد الشکور صاحب فاروقی ۔

صفحات :- 224 ۔

فائل سائز :- 31 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :- 

سیرت خلفائے راشدین جناب مولانا عبد الشکور صاحب فاروقی لکھنوی ؒ کی بڑی مقبول کتاب ہے ، اس کتاب کا تعارف بذات خود آپنے ہی اپنی کتاب کی ابتداء میں پیش کیا ہے  فرماتے ہیں

   "  حمد و سلام کے بعد ! رسول ﷺ کی سیرت قدسیہ موسوم بہ " نفحہ عنبریہ " کے بعد مخلصین کا اصرار ہوا کہ اسی طرز پر آپ ﷺ کے خلفائے راشدین کا تذکرہ بھی اگر لکھ دیا جائے اور عبارت کی سھولت کے ساتھ اگر عبارت کے اختصار کا بھی لحاظ رکھا جائے  تو برادران دینی کے لئے بہت مفید ہو۔ اور جس طرح " نفحہ عنبریہ " مسلمان بچوں کے نصاب میں داخل ہو گئی ہے اسی طرح خلفائے راشدین کا تذکرہ داخل درس ہو کر مسلمان کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کی دینی واقفیت اور مذھبی حفاظت کا ذریعہ بنے ، اس اصرار کے ساتھ میرے دل بھی تقاضہ تھا مگر - و ما تشاؤون الا ان یشاُ اللہ رب العالمین -۔

     اس میں شک نہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم خصوصا خلفائے راشدین  کا تذکرہ اور انکے اوصاف و کمالات کا بیان درحقیقت آنحضرت ﷺ کے ذکر مبارک کا تتمہ اور تکملہ ہے ، بلکہ ان حضرات کے کمالات کا مطالعہ کرنے سے جو عظمت و رفعت رسول ﷺ کی اور جو محبت آپ ﷺ کی دل میں پیدا ہوتی ہے وہ کسی دوسرے طریقہ سے نہیں ہوتی ، ان حضرات کی یاد میں ایمان کی قوت و تازگی پیدا کرنے کی جو تاُثیر ہے اس کو کسی اور چیز میں تلاش کرنا لا حاصل ہے ۔

     لہذا اللہ کا پاک نام لے کر یہ مبارک تذکرہ شروع کرتا ہوں ، خدا وند کریم اپنے فضل و کرم سے اسکے اتمام کی توفیق دے اور اسکو اور میری تمام تاُلیفات کو میرے سب کاموں کو قبول فرمائے اور برادران دینی کو منتفع کرے آمین ۔

  اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔ 

سیرت خلفائے راشدین 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu