اشاعتیں

نبی رحمت ﷺ

تصویر
نبی رحمت ﷺ   نبی رحمت ﷺ مولانا علی میاں ندوی ؒ کی سیرت پر ایک بہترین کتاب ۔   نام کتاب :- نبی رحمت ﷺ ۔ مصنف :- مولانا ابو الحسن علی حسنی ندوی ؒ صفحات :- 702 فائل سائز :- 28 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-    5 دسمبر 1913ء کو ابو الحسن علی ندوی کی ایک علمی خاندان میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن تکیہ، رائے بریلی میں حاصل کی۔ اس کے بعد عربی، فارسی اور اردو میں تعلیم کا آغاز کیا۔ مولانا علی میاں کے والد عبد الحئی حسنی نے آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک عربی سوانحی دائرۃ المعارف لکھا تھا ، جس میں برصغیر کے تقریباً پانچ ہزار سے زائد علما اور مصنفین کے حالات زندگی موجود ہیں۔ علی میاں نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لکھنؤ میں واقع اسلامی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا۔ اور وہاں سے علوم اسلامی میں سند فضیلت حاصل کی۔  علی میاں نے عربی اور اردو میں متعدد کتابیں تصنیف کی ہے۔ یہ تصانیف تاریخ، الہیات، سوانح موضوعات پر مشتمل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سمیناروں میں پیش کردہ ہزاروں مضامین اور تقاریر بھی موجود ہیں علی میاں کی ایک انتہائی مشہور عربی تصنیف ماذا خسر ...

نا ممکن سے ممکن کا سفر

تصویر
  نا ممکن سے ممکن کا سفر  نا ممکن سے ممکن کا سفر :ایک ایسی کتاب جسے کامیابی کے طلب گار ہر انسان کو ضرور پڑھنا چاہئے ۔   نام کتاب :- نا ممکن سے ممکن کا سفر  مصنف :-  عبد العزیز چودھری  صفحات :- 222 فائل سائز :- 62 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-                نا ممکن سے ممکن کا سفر جناب عبد العزیز چودھری صاحب کی بڑی مقبول کتابوں میں سے ہے ۔یہ ایک ایسی کتاب ہے جسے کامیابی کے طلب گار ہر انسان کو پڑھنا ضرور پڑھنا چاہئے ۔   بسا اوقات انسان اپنے آس پاس کے ماحول اور زندگی کے پریشانیوں کی وجہ سے اپنی زندگی سے مایوس ہو جاتا ہے اسے کچھ کرنے کا موڈ نہیں ہوتا ، وہ افسردہ اور پس مردہ ہو جاتا ہے ،زندگی جینے کا شوق ختم ہو جاتا ہے.   ایسے وقت حوصلہ کن الفاظ چند الفاظ کا آنکھوں کے سامنے آ جانا اور اسے پڑھ لینا یا سن لینا مایوسی کی چادر کو اتار دیتا ہے ، زندگی جینے کی خواہش دوبارہ پیدا ہوتی ہے ، مایوسیاں چھٹ جاتی ہے ،خوشیاں لوٹ آتی ہے ، " نا ممکن سے ممکن کا سفر " بھی اسی قسم کی ایک کتاب ہے اس کتاب میں ان باہمت اور کامیا...

عید الفطر - مکمل معلومات -

تصویر
 عید الفطر - مکمل معلومات - عید الفطر کے مسائل اور فضائل کے متعلق مکمل معلومات   عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں۔ عید کے دن مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ عید الفطر کو عید بھی کہا جاتا ہے- عید مسلمانوں کا خاص تہوار ہے- ساری دنیا کے مسلمان عیدالفطر کا تہوار مناتے ہیں- عید خوشی کا تہوار ہے-- اب سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ عید کب منائی جاتی ہے-  عید رمضان مہینہ ختم ہونے کے بعد منائی جاتی ہے- دوسرے لفظوں میں کہیں تو عیدالفطر ایک شوال کو منائی جاتی ہے- شوال عربی سال کے دسویں مہینہ کا نام ہے-  رمضان المبارک کے آخری دن چاند نظر آنے کے اگلے دن عید منائی جاتی ہے- عید کے دن مسلمان عید گاہ میں عید کی نماز پڑھنے ہیں- اس دن بچے، بوڑھے جوان سبھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں- عطر و خوشبو لگا کر عید کی نماز پڑھنے جاتے ہیں- بچے بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں کیونکہ انہیں عیدی ملتی ہے- سبھی بہت خوش نظر آتے ہیں- عید خوشی و مسرت کا تہوار ہے- یہ نفرتوں کو مٹانے و...

درود اکسیر اعظم

تصویر
  درود اکسیر اعظم درود اکسیر اعظم جسکو  سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے تصنیف فرمایا ہے نام کتاب :- درود اکسیر اعظم مرتب۔ :- عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ صفحات:- 26 فائل سائز :- 14 ایم ۔ بی ۔ مختصر تعارف :-    حضور نبیِّ رحمت ، شفیعِ امّت ، سرورِ کائنات ، شاہِ موجودات ، وجہِ تخلیقِ کائنات محمدِ مصطفےٰ احمدِ مجتبیٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی مبارّک و مقدّس و عظیم ذات پر دُرود شریف بھیجنا ایک مسلمان کے لئے بہت بڑی نعمت ، اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے۔ اللہ کے پیارے حبیب  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے دُرود و سلام پڑھنے والوں کو عزّت ، بخشش ، وُسعتِ رزق ، گھر میں برکت ، درجات کی بلندی ، حاجت روائی اور دیگر کئی فضائل و برکات کی بشارتیں عطا فرمائی ہیں۔ علمائے کرام نے دُرود شریف کے فضائل کے بارے میں باقاعدہ مختصر و مفصّل کتابیں تحریر فرمائی ہیں جن میں دُرود شریف کی فضیلت پر احادیثِ مبارَکہ کے ساتھ ساتھ لطیف نِکات بھی ذِکْر فرمائے ہیں ، انہیں کتابوں میں ایک کتاب درود اکسیر اعظم ہے. درود اکسیر اعظم جسکو سیدنا عبد القادر جیلانی رح...

شوق وطن

تصویر
  شوق وطن شوق وطن مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کی آخرت کا شوق پیداکرنے والی ایک بہترین کتاب ہے ۔   نام کتاب :- شوق وطن ۔ مصنف :- مولانا اشرف علی تھانوی ؒ صفحات :- 141 فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔    مختصر تعارف :- جناب اشرف علی تھانوی صاحب 5 ربیع الثانی 1280ھ بہ مطابق 9 ستمبر 1863ء کو پیدا ہوئے۔[3] ان کے والد شیخ عبد الحق ایک مقتدر رئیس صاحب نقد وجائیداد اور ایک کشادہ دست انسان تھے۔ فارسی میں اعلیٰ استعداد کے مالک اور بہت اچھے انشاء پرداز تھے۔ اس طرح یہ ایک عالی خاندان تھا جہاں دولت وحشمت اور زہد وتقوی بغل گیر ہوتے تھے۔[3] والد نے ان کی تربیت بڑے ہی پیار ومحبت سے کی۔ تربیت میں اس بات کو خاص اہمیت دی کہ برے دوستوں اور غلط مجالس سے آپ دور رہے   شوق وطن مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کی ایک ایسی عمدہ کتاب ہے جسے پڑھ کر نیک اعمال کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے ، اس کتاب میں اللہ سے محبت پیدا کرنے اور جنت کے حصول کا شوق اور تڑپ پیدا کرنے والے اعمال کا ذکر ہے ۔     اس کتاب میں اللہ تعالی کے اس لطف و کرم کو بیان کیا گیا ہے جو مسلمان کے ساتھ مرتے وقت ...