درود اکسیر اعظم

 درود اکسیر اعظم

درود اکسیر اعظم جسکو  سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے تصنیف فرمایا ہے


درود اکسیر اعظم



نام کتاب :- درود اکسیر اعظم

مرتب۔ :- عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ

صفحات:- 26

فائل سائز :- 14 ایم ۔ بی ۔

مختصر تعارف :-

  حضور نبیِّ رحمت ، شفیعِ امّت ، سرورِ کائنات ، شاہِ موجودات ، وجہِ تخلیقِ کائنات محمدِ مصطفےٰ احمدِ مجتبیٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی مبارّک و مقدّس و عظیم ذات پر دُرود شریف بھیجنا ایک مسلمان کے لئے بہت بڑی نعمت ، اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے۔

اللہ کے پیارے حبیب  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے دُرود و سلام پڑھنے والوں کو عزّت ، بخشش ، وُسعتِ رزق ، گھر میں برکت ، درجات کی بلندی ، حاجت روائی اور دیگر کئی فضائل و برکات کی بشارتیں عطا فرمائی ہیں۔

علمائے کرام نے دُرود شریف کے فضائل کے بارے میں باقاعدہ مختصر و مفصّل کتابیں تحریر فرمائی ہیں جن میں دُرود شریف کی فضیلت پر احادیثِ مبارَکہ کے ساتھ ساتھ لطیف نِکات بھی ذِکْر فرمائے ہیں ، انہیں کتابوں میں ایک کتاب درود اکسیر اعظم ہے.

درود اکسیر اعظم جسکو سیدنا عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے تصنیف فرمایا ہے اسکے انوار و برکات کو اہل بصیرت ہی جان سکتے ہیں ، حضرت عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے درود کی شکل میں ہمیں ایک عظیم‌تحفہ عطا فرمایا ہے .

 

اس درود میں آپ نے ایک سو ایک الگ الگ صیغے کے ساتھ حضور ﷺپر درود کے ساتھ ایک جامع دعا فرمائی ہے ،  گویا اس درود شریف کو ایک بار پڑھنا ایک سو ایک بار درود پڑھنا اور ساتھ میں ایک سو ایک بار دعا کرنے کے برابر ہے،قاری خود اسکے انوار و برکات کا مشاہدہ کریں گے

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈن کرنے کی لنک یہاں مہیا کر دی گئی ہے


* آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

* ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu