شوق وطن
شوق وطن
شوق وطن مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کی آخرت کا شوق پیداکرنے والی ایک بہترین کتاب ہے ۔
نام کتاب :- شوق وطن ۔
مصنف :- مولانا اشرف علی تھانوی ؒ
صفحات :- 141
فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
جناب اشرف علی تھانوی صاحب 5 ربیع الثانی 1280ھ بہ مطابق 9 ستمبر 1863ء کو پیدا ہوئے۔[3] ان کے والد شیخ عبد الحق ایک مقتدر رئیس صاحب نقد وجائیداد اور ایک کشادہ دست انسان تھے۔ فارسی میں اعلیٰ استعداد کے مالک اور بہت اچھے انشاء پرداز تھے۔ اس طرح یہ ایک عالی خاندان تھا جہاں دولت وحشمت اور زہد وتقوی بغل گیر ہوتے تھے۔[3] والد نے ان کی تربیت بڑے ہی پیار ومحبت سے کی۔ تربیت میں اس بات کو خاص اہمیت دی کہ برے دوستوں اور غلط مجالس سے آپ دور رہے
شوق وطن مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کی ایک ایسی عمدہ کتاب ہے جسے پڑھ کر نیک اعمال کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے ، اس کتاب میں اللہ سے محبت پیدا کرنے اور جنت کے حصول کا شوق اور تڑپ پیدا کرنے والے اعمال کا ذکر ہے ۔
اس کتاب میں اللہ تعالی کے اس لطف و کرم کو بیان کیا گیا ہے جو مسلمان کے ساتھ مرتے وقت اور مرنے کے بعد اللہ تعالی فرماتے ہیں ، اس کے مطالعے اللہ تعالی سے ملنے کا شوق پیدا ہوتا ہے اور موت سے جو طبعی نا پسندیدگی ہوتی ہے وہ دور ہو جاتی ہے ، انسان اللہ تعالی سے ملنے کا مشتاق اور آخرت کا گرویدہ ہو جاتا ہے ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں۔٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں