مشکوۃ المصابیح

مشکوۃ المصابیح

 

فن حدیث کی ایک اہم کتاب 

مشکوۃ المصابیح

مشکوۃ المصابیح کا تعارف 


مشکوۃ المصابیح ایک مشہور حدیث کی کتاب ہے جسے علامہ ولی الدین ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ خطیب تبریزی (وفات: 737ھ) نے مرتب کیا۔ یہ کتاب حدیث کے طلبہ کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے یہ کتاب احادیثِ نبوی ﷺ کو ایک جگہ جمع کرنے اور انہیں مختلف ابواب میں تقسیم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ 

علامہ خطیب تبریزی نے اس کتاب کو مصابیح السنہ (از امام بغوی) اور دیگر احادیث کی کتب سے منتخب کرکے ترتیب دیا۔ علامہ خطیب تبریزی نے اپنے استاذ حسین بن محمد عبد اللہ طیبی کی تحریک اور ایماء پر یہ کتاب لکھی۔ استاد حدیثوں کے ایک مستند مجموعہ کی ضرورت شدت سے محسوس کر رہے تھے۔ اس خیال کا اظہار انھوں نے اپنے لائق و فائق شاگرد خطیب تبریزی سے کیا۔ آخر طے پایا کہ کسی نئے مجموعہ کی تالیف کی بجائے بغوی کی مصابیح السنۃ میں تہذیب و اضافہ کر لیا جائے مجموعہ تیار کیا گیا اور اس کا نام مشکاۃ المصابیح رکھا گیا۔
امام بغوی نے طریقہ اختصار اختیار کرتے ہوئے احادیث کی اسناد و مآخذ کو چھوڑ دیا تھا۔ لیکن مصنف مشکوۃ المصابیح نے ہر حدیث کے اول صحابی راوی کا نام اور آخر میں کتاب حدیث کا نام صراحتاً بتا دیا۔ 

مصنف نے مشکوۃ المصابیح لکھنے سے پہلے باقاعدہ استخارہ کیا۔

مصابیح السنۃ کے ہر باب میں دو فصلیں تھیں۔ فصل اول میں صحیح بخاری و صحیح مسلم کی روایت کردہ احادیث تھیں اور فصل دوم میں دیگر محدثین کی احادیث۔ خطیب تبریزی نے اپنی تالیف میں فصل اول و دوم کو تقریبا اسی طرح قائم رکھا، لیکن اپنی طرف سے تیسری فصل کا اضافہ کیا اور اس میں کتب حدیث میں سے وہ تمام احادیث بھی جمع کر دیں جن کا تعلق کسی نہ کسی طرح سے اس موضوع تھا

اس کتاب میں مصابیح السنۃ کی چار ہزار چار سو چونتیس (4434) احادیث سمیت ایک ہزار پانچ سو گیارہ (1511) مزید احادیث کا اضافہ ہے

مشکوۃ المصابیح کی خصوصیات

1. یہ کتاب طلبہ اور علماء کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ یہ احادیث کو موضوعات کے تحت ترتیب دیتی ہے۔


2. اس میں فقہ، عقائد، عبادات، معاملات، اخلاقیات، اور دیگر موضوعات پر احادیث موجود ہیں۔


3. مشکوۃ المصابیح میں ہر حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے، جس سے اس کی اصل اور صحت کا اندازہ ہوتا ہے۔



شروحات

مشکوۃ المصابیح پر کئی شروحات لکھی گئیں، جن میں مشہور ہیں:

1. مرقات المفاتیح از ملا علی قاری


2. اشعۃ اللمعات از شیخ عبدالحق محدث دہلوی

جلد ١

مشکوۃ المصابیح

جلد ٢

مشکوۃ المصابیح


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Don't Be Sad Urdu

کامیابی کے اصول

نا ممکن سے ممکن کا سفر