دنیا کی سو عظیم کتابیں

 دنیا کی سو عظیم کتابیں

دنیا کی سو عظیم کتابیں ستار طاھر کی ایک منفرد تصنیف ہے ۔

دنیا کی سو عظیم کتابیں




کتاب کا نام :- دنیا کی سو عظیم کتابیں

 مصنف :- ستار طاھر

مصنف کا تعارف :-

 

ستار طاہر قیامِ پاکستان سے قبل یکم مئی، 1940ء گورداسپور میں پیدا ہوئے موصوف  پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق تھے۔انہوں نے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیئے جن میں سیارہ ڈائجسٹ، قومی ڈائجسٹ، ویمن ڈائجسٹ  شامل  ہیں  
اس کے علاوہ  250 سے زائد کتب کے مصنف ومرتب اور مترجم ہیں۔ تین  روسی کتب کا ترجمہ بھی کیاان کی تحریر کردہ کتب میں سورج بکف و شب گزیدہ، حیات سعید، زندہ بھٹو مردہ بھٹو، صدام حسین، مارشل لا کا وائٹ پیپر، تعزیت نامے اور تنویر نقوی: فن اور شخصیت کے نام سرفہرست ہیں 
اور ان کی ترجمہ شدہ کتب میں ری پبلک، حسن زرگر، دو شہروں کی ایک کہانی، شہزادہ اور فقیر، سرائے، تاراس بلبا اور دنیا کی سو عظیم کتابیں سرِ فہرست ہیں۔ستار طاہر صاحب نے  25؍مارچ 1993ء کو لاہور میں  وفات پائی۔ 

کتاب کا تعارف :-

  "دنیا کی سو عظیم کتابیں" ستار طاہر کی ایک منفرد تصنیف ہے جو ادبی دنیا کے نایاب خزانے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں دنیا کی مختلف زبانوں میں لکھی گئی ان کتابوں کا جامع تعارف پیش کیا گیا ہے جو انسانی فکر، فلسفہ، اور تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔

 یہ  کتاب غالباً انگلستان کے رٹن سیمورسمتھ (1928ء-1998ء) کی انگریزی کتاب The 100 Most Influential Books Ever کا اردو ترجمہ  ہے کیونکہ مصنف کتاب ہذا ستار طاہر  نےاپنی اس کتاب میں اس انگریزی کتاب کاذکر نہیں کیا

 کتاب کا مقصد

اس کتاب کا مقصد قاری کو مختلف ادبی و فکری روایات سے متعارف کروانا ہے تاکہ وہ انسانی تجربات، علم، اور فکر کے مختلف پہلوؤں کو سمجھ سکیں۔ یہ کتاب خاص طور پر ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو ادب، تاریخ، اور فلسفہ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

اھم موضوعات :-

 مذہبی کتب:

جیسے قرآن صحیح بخاری اور بائبل، گیتا ، گرنتھ صاحب جو روحانی رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ 

فلسفہ: 

افلاطون کی "ریاست" اور کارل مارکس کی "داس کیپیٹل"، جو انسانی فکر کی نشوونما میں اہم ہیں۔

تاریخی متون:

ہیروڈوٹس کی "تواریخ" اور ابن خلدون کا "مقدّمہ"، جو تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں۔

ادب اور شاعری:

ہومر کی "ایلیڈ" سے لے کر علامہ اقبال کے "جاوید نامہ" تک، ادبی تخلیقات کی بھرپور نمائندگی کی گئی ہے

 اسی طرح سعدی کی گلستان اور ابن مقفع کی کلیلہ و دمنہ بھی شامل کی گئی ہے 

 کتاب کی اہمیت 

"دنیا کی سو عظیم کتابیں" قاری کو ایک علم کا خزانہ فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے وہ مختلف شعبوں میں مطالعہ کر سکتا ہے۔ یہ کتاب ادب کے طلباء، محققین، اور عام قارئین کے لیے ایک قیمتی ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف معلومات حاصل ہوتی ہیں بلکہ یہ انسانی تجربات کی گہرائی کو بھی اجاگر کرتی ہے  
 

 اختتام

اگر آپ ادب، فلسفہ، اور تاریخ میں گہرائی سے دلچسپی رکھتے ہیں تو "دنیا کی سو عظیم کتابیں" ضرور پڑھیں۔ یہ کتاب آپ کی علمی اور ادبی بصیرت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔  
 
 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

دنیا کی سو عظیم کتابیں

دنیا کی سو عظیم کتابیں

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu