اشاعتیں

ستمبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شمشیر بے نیام

تصویر
  شمشیر بے نیام حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی داستان شجاعت نام کتاب :- شمشیر بے نیام ناول نگار :- عنایت اللہ التمش فائل سائز :- High Quality File :-     ١٥٣ ایم بی    ، Small Size file :- ١٠ ایم بی کتاب کے بارے میں :-  عنایت اللہ (یکم نومبر، 1920ء تا 16 نومبر،1999ء) پاکستان کے ایک معروف ادیب، صحافی، مدیر، افسانہ نویس، جنگی وقائع نگار اور تاریخی ناول نگار تھے۔   اپنے یادگار تاریخی ناولوں اور پاک بھارت جنگ 1965ء و پاک بھارت جنگ 1971ء کی داستانوں سے شہرت پائی۔ ماہنامہ حکایت اور سیارہ ڈائجسٹ کے پیچھے انہی کی شب و روز محنت تھی۔ میم الف، احمد یار خان، وقاص، محبوب عالم، التمش، صابر حسین راجپوت اور دیگر قلمی ناموں سے بھی شاہکار ادب تخلیق کیا۔۔ عنایت اللہ مرحوم نے 79 سال کی عمر تک بھرپور ادبی تخلیقات اردو ادب کو دیں جن کی تعداد لگ بھگ 100 کے قریب ہے ۔   اپنے فن پر عنایت اللہ التمش کو مکمل قدرت حاصل ہے۔ آپ ناول کی تکنیک سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔ آپ کا مطالعہ وسیع اور مشاہدہ گہرا ہے۔ آپ جس ماحول کو پیش کرنا چاہتے ہیں اس کی تفصیلات اس طرح سے پیش کرتے...

ربیع الاول کی تقریریں

تصویر
ربیع الاول کی تقریریں   ربیع الاول کی مناسبت سے تین کتابیں کتاب (١) :- تحفہ ربیع الاول ، فائل سائز:- ٣ ایم بی کتاب (٢) :-   ربیع الاول میں جوش محبت ، فائل سائز :- ٢ ایم بی کتاب(٣) :- مومن کی زندگی کا ہر لمحہ ربیع الاول ہے ، فائل سائز :- ١٢ ایم بی   *ربیع الاول کی آمد پر مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ کی ایک بہترین تحریر* آپ کہتے ہیں کہ آپ کے رسول کی سیرت سب سے زیادہ پاک و پاکیزہ ستھری اور روشن، بے لوث و بے داغ ہوئی ہے۔ اور راستی و راستبازی ، امانت و دیانت ، حلم و عفو، صبر و تحمل، فیاضی و همدردی، نرمی ولینت ، شفقت و رحمت ، زہد و تقویٰ، پارسائی و پاکبازی، نیکی و نیک نفسی، ایثارو بے نفسی، ہر صنف اخلاق، ہر شعبۂ روحانیت کے جوہر.... کمال اور انتہائے کمال پر رسول اسلام ﷺ کی مبارک زندگی میں مل جاتے ہیں۔       یہ آپ کا دعویٰ ہے اور اپنی جگہ پر حرف بہ حرف صحیح ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ منکر سے اس کا اقرار کیونکر کرائیے گا ؟ جس نے اب تک آپ کے رسول ﷺ کو نہ جانا ہے، نہ پہچانا ہے اور اسی لئے نہ مانا ہے ، وہ آخر کیونکر جاننے، پہچاننے، اور ماننے لگے؟    ...

علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج

تصویر
  علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج آخری تصنیف حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب نام کتاب :- علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج مصنف :- قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ فائل سائز :-  ٥ ایم بی کتاب کے بارے میں :- عرض ناشر بسم الله الرحمن الرحیم الحمد لله وحده والصلوة والسلام على من لا نبي بعده وعلى آله واصحابه الكرام البررة - اما بعد! توازن و اعتدال حیات انسانی بلکہ اس کائنات عالم کا وہ وصف خاص ہے جو کسی بھی چیز کو حسن و خوبی بخش کر مظہر کمال بناتا ہے ۔ اس توازن و اعتدال کی عام زندگی میں جسں قدر ضرورت ہے وہ اہلِ نظر سے پوشیدہ نہیں۔ مگر دین و شریعت میں یہ وصف اور زیادہ ناگزیر اس لئے بن جاتا ہے کہ دینِ اسلام اور شریعت مطہرہ پر انسان کا حال و مستقبل دونوں موقوف ہیں اور دین میں اعتدال سے محرومی کا مطلب دنیا و آخرت کی محرومی ہو جاتا ہے جس کو کوئی عاقل گوارا نہیں کر سکتا ۔  دین میں اعتدال کیا ہے ؟ اور اس اعتدال کے حصولی کے مسلم طریقے کیا ہیں ؟ جو کتاب اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے یہ سی کی اصولی تشریح ہے۔ ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمیں اس کتاب کے شائع کرنے کی سعادت ح...

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق

تصویر
معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق   حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان پرکئے جانے والے اعتراضات کا مدلل جواب دینے والی کتاب نام کتاب :- معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق مؤلف :- مفتی تقی عثمانی صاحب فائل سائز :-   ١٨ ایم بی تعارف :- سیدنا معاویہ  ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابت وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔   لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔اور امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ تاریخ کی روشنی میں اصل حقیقت کو واضح کیا جائے۔   زیر تبصرہ کتاب" حضرت معاویہ اور تاریخی حقائق " معروف عالم دین محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں ا...