سیرت ابن ہشام (اردو)

 سیرت ابن ہشام (اردو)

سیرت طیبہ پر لکھی جانے اولین کتاب

سیرت ابن ہشام

نام کتاب :- سیرت ابن ہشام

مؤلف :-  ابو محمد عبد الملك بن هشام بن ايوب حميری‎

فائل سائز :- جلد اول  ٦٠ ایم بی

                  جلد  دوم ٦٣ ایم بی

                  جلد سوم ٤٣ ایم بی

کتاب کے بارے میں :-

 سیرت ابن ہشام سیرت طیبہ( علیھا الف الف سلام )پر لکھی جانے والی ابتدائی کتب میں سے ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسے جو قبولیت عطا کی ہے اس کے اندازے کے لیے یہی کافی ہے کہ ہر دور میں سیرت طیبہ کے مصنفین کے لیے یہ کتاب بنیادی اہمیت کی حامل رہی ہے اور اسے تاریخ وسیرت کے ابتدائی ماخذ ومصادر میں کلیدی اہمیت حاصل ہے

سیرت ابن ہشام جس کا اصلی نام السیرۃ النبویۃ ہے اور کتاب کے مولف ابو محمد عبد الملك بن هشام بن ايوب حميری‎ ہیں جو ابن ہشام کے نام سے مشہور ہیں۔ یہ کتاب آٹھویں صدی عیسوی (دوسری صدی ہجری) میں تصنیف کی گئی

 یہ کتاب دراصل سیرت ابن اسحاق کی تلخیص اور تہذیب ہے ،

ابن ہشام نے سیرت نگاری میں اپنے پیش رو امام ابن اسحق ؒ کی ’کتاب المبتدا والمبعث والمغازی‘کو بنیاد بنایا اور اس میں جا بجا ترمیمات اور اضافوں سے کتاب کی افادیت کو دو چند کر دیا مثلاً اصل کتاب کا کچھ حصہ سیرت سے براہ راست متعلق نہ تھا اس لیے ابن ہشام نے اسے چھوڑ دیا، مشکل الفاظ کے معنی بیان کیے اور بعض واقعات کا اپنی طرف سے اضافہ کیا۔ یہ کتاب نئی شکل میں سیرت ابن ہشام سے معروف ہوئی

سیرت ابن ہشام کی شہرت کی بنیاد پر بہت سی شروحات بھی لکھی گئی جن میں الروض الانف کو کافی شہرت حاصل ہوئی 

اس کی تلخیص بھی کی گئی جس میں بعض تو منظوم شکل میں بھی ہے


سیرت ابن ہشام کے تراجم دنیا کی مختلف زبانوں میں بالخصوص فارسی، اردو، جرمنی اور انگریزی میں ہو چکے ہیں

یہ سیرت ابن ہشام کا رواں اردو ترجمہ ہے جس سے اردو دان طبقہ کے لیے بھی سیرت کی اس عظیم الشان کتاب سے استفادہ سہل ہوگیا ہے ۔امید ہے شائقین علم اس کے مطالعہ سے مستفید ہوں گے

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں 

 اس کتاب مختلف جلدوں کو آن لائن پڑھنے کے لئے ذیل کی لنک پر کلک کریں




ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں 

جلد اول

جلد ثانی

جلد ثالث





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات