شہاب نامہ

 شہاب نامہ

شہاب نامہ قدرت اللہ شہاب کی خود نوشت کہانی ہے

شہاب نامہ

نام کتاب :- شہاب نامہ 

مصنف :- قدرت اللہ شہاب 

 فائل سائز :-

 

 کتاب کے بارے میں 

 شہاب نامہ قدرت اللہ شہاب کی خودنوشت کہانی ہے۔ قدرت اللہ شہاب کا انتقال 1986ء میں ہوا اور یہ کتاب 1987ء میں شائع ہوئی۔ شہاب نامہ مسلمانان برصغیر کی تحریک آزادی کے پس منظر، مطالبہ پاکستان، قیام پاکستان اور تاریخ پاکستان کی چشم دید داستان ہے۔ جو حقیقی کرداروں کی زبان سے بیان ہوئی ہے۔ شہاب نامہ دیکھنے میں ضخیم اور پڑھنے میں مختصر کتاب ہے۔ شہاب نامہ امکانی حد تک سچی کتاب ہے۔ قدرت اللہ شہاب نے کتاب کے ابتدائییہ میں لکھا ہے کہ،

 

 میں نے حقائق کو انتہائی احتیاط سے ممکنہ حد تک اسی رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس رنگ میں وہ مجھے نظرآئے۔


جو لوگ قدرت اللہ شہاب کو جانتے ہیں ان کو معلوم ہے کہ یہ ایک سادہ اور سچے انسان کے الفاظ ہیں۔ قدرت اللہ شہاب نے اس کتاب میں وہی واقعات لکھے ہیں جو براہ راست ان کے علم اور مشاہدے میں آئے اس لیے واقعاتی طور پر ان کی تاریخی صداقت مسلم ہے۔ اور بغیر تاریخی شواہد یا دستاویزی ثبوت کے ان کی صداقت میں شک کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ البتہ حقائق کی تشریح و تفسیر یا ان کے بارے میں زاویہ نظر سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ عمومی طور پر شہاب نامہ کے چار حصے ہیں:

قدرت اللہ کا بچپن اور تعلیم

آئی سی ایس میں داخلہ اور دور ملازمت

پاکستان کے بارے میں تاثرات

دینی و روحانی تجربات و مشاہدات

ان چاروں حصوں کی اہمیت جداگانہ ہے لیکن ان میں ایک عنصر مشترک ہے اور وہ ہے مصنف کی مسیحائی۔ وہ جس واقعہ کا ذکر کرتے ہیں وہ لفظوں کے سیاہ خانوں سے نکل کر قاری کے سامنے وقوع پزیر ہونا شروع کر دیتا ہے۔ وہ جس کردار کا نقشہ کھینچتے ہیں وہ ماضی کے سرد خانے سے نکل کر قاری کے ساتھ ہنسنے بولنے لگتا ہے۔

اس کتاب میں ادب نگاری کی شعوری کوشش نظر نہیں آتی۔ بے ہنری کی یہ سادگی خلوص کی مظہر ہے اور فنکاری کی معراج، یہ تحریر ایمائیت کا اختصار اور رمزیت کی جامعیت لیے ہوئے ہے۔ کتاب کا کے نوس اتنا وسیع ہے کہ اس کی لامحدود تفصیلات اور ان گنت کرداروں کی طرف اجمالی اشارے ہی کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن یہ اشارے بھر پور ہیں۔(مزید معلومات کیلئے  ویکیپیڈیا پر جائیں)

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں


شہاب نامہ



شہاب نامہ


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات