حماقتیں از شفیق الرحمن

 حماقتیں از شفیق الرحمن

شفیق الرحمن صاحب کے بے حد مقبول نو افسانوں کا مجموعہ

حماقتیں از شفیق الرحمن


نام کتاب :- حماقتیں 

مصنف :- شفیق الرحمن 

صفحات :- 130

فائل سائز :- 5 ایم بی  

 کتاب کے بارے میں :-

 شفیق الرحمٰن (9 نومبر، 1920ء تا 19 مارچ، 2000ء) پاکستان کے اردو مصنف تھے جو اپنے رومانوی افسانوں اور مزاحیہ مضامین کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے 

تاہم انہیں بنیادی طور پر ایک مزاح نگار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آپ پاکستان کے ادبی حلقوں میں کافی معروف ہیں۔ زمانہ طالب علمی کے دوران کنگ ایڈورڈ کالج لاہور کے ادبی مجلہ کے ایڈیٹر رہے۔ یہ زمانہ 1941ء سے 1942ء تک کے عرصہ پر محیط ہے۔ لڑکپن اور جوانی میں سیر و سیاحت، کرکٹ باکسنگ اور تیراکی میں جنون کی حد تک دلچسپی رہی جبکہ کارٹون نگاری، مصوری اور فوٹوگرافی کے خبط اس کے علاوہ تھے۔

 شفیق الرحمن مزاجاً ایک رومانوی افسانہ نگار ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے پہلے افسانوی مجموعے کرنیں کا دیباچہ حجاب امتیاز علی نے لکھا۔ اس مجموعہ میں اُس عہد کے ناآسودہ ذہن کی تسکین کے تمام مطلوبہ اجزا ہیں، دراز قدر خوبصورت ہیرو جو حسِ مزاح بھی رکھتا ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں ہے۔ اسی طرح اُس کی نسائی ہمزاد جو داستانوں سے نکل کر افسانے کی دنیا میں آئی تھی، اگر دونوں کے وصال کے بیچ میں کوئی اڑچن نکل آئے تو پھر یا رقیب وسعت قلب سے کام لیتا ہے اور یا پھر ہیرو یا ہیروئن اپنی اداس یادوں کے ذریعے اس محرومی کو عمر کا سرمایہ بنا لیتی ہے۔

 بنیادی طور پر ایک مزاح نگار کی حیثیت سے شہرت رکھنے والے شفیق الرحمان کی نوک قلم سے جھڑنے والے شگوفے جن کا شگفتہ انداز بیاں، دلچسپ سازشوں کے قصے اور کرداروں کا منفرد پن پڑھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ ان کی کتاب حماقتیں اور اس کے بعد شائع ہونے والا دوسرا حصہ مزید حماقتیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

 زیر نظر کتاب ان کے افسانوں کا مجموعہ ہے جن میں نو افسانے شامل ہیں۔ شفیق الرحمان کے افسانوں میں ایک قسم کی شوخ پن نظر آتی ہے، ان کے پلاٹ اور کردار زندگی کے حقیقی واقعات سے زیادہ قریب ہیں۔

  اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔


اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں

حماقتیں از شفیق الرحمن

مزید حماقتیں

نام کتاب :- مزید حماقتیں 

مصنف :- شفیق الرحمن 

صفحات :- 404

فائل سائز :- 82 ایم بی 
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں

مزید حماقتیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu