راجہ گدھ

 راجہ گدھ

بانو قدسیہ کے قلم سے نکلنے والا ایک شاہکار ناول

راجہ گدھ


نام کتاب :- راجہ گدھ

ناول نگار :- بانو قدسیہ

صفحات :- 562

فائل سائز :- 10 ایم ۔ بی

 کتاب کے بارے میں

 28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش ہے۔ 

1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی معیت میں ادبی پرچہ داستان گوجاری کیا۔ وہ فرماتی ہیں کہ انہوں نے ادب لکھنا اشفاق احمد صاحب سے سیکھا۔ اشفاق احمد کی زوجہ ہونے اور ان کی سنگت میں رہنے کی وجہ سے ان کے صوفیانہ مزاج کا اثر بانو قدسیہ پر بھی ہوا۔ وہ 4 فروری 2017 کو لاہور میں فوت ہوئیں۔

 ان کے چند مشہور ناول، راجہ گدھ، ایک دن، حاصل گھاٹ، شہر لازوال اور آباد ویرانے ہیں۔ انہوں نے بے شمار مختصر کہانیاں اور ڈرامے لکھے۔ ً راہ رواں ً اور ًمرد ابریشم ً ان کی تحریر کردہ سوانح ہیں

راجہ گدھ بانو قدسیہ کے قلم سے نکلنے والا شہکار جس میں انسانی فطرت، تصوف اور روزمرہ زندگی کے حالات کا اورمختلف معاشرتی حلقوں کے ٹکراو کو ایسے میل جول اور تال میل سے دکھایا گیا ہے جس نے اسے فہرست اردو کی بہترین کتابیں میں صف اول پر کھڑا کر دیا ہے جو اپنے قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں

زیر نظر کتاب میں مصنفہ نے ایک عورت ہوتے ہوئے مردوں کی نفسیات کا تجزیہ کیا ہے۔ اور انسان کو کرگس یعنی گدھ سے تشبیہ دی ہے۔ کبھی کبھی انسان اپنے اندر گدھ کے اوصاف پیدا کر لیتا ہے۔ جس طرح گدھ مردار (مرے ہوئے بے بس جانور) کو کھاتا ہے، نوچتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات انسان اپنے سے کمزور انسانوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس لحاظ سے انسان زیادہ بڑا یعنی راجہ گدھ ہے۔ یہ بہت کڑوی حقیقت ہے کہ اس ضمن میں مصنفہ کا اشارہ بالخصوص مرد ذات کی جانب ہے۔

 س کے علاوہ محترمہ بانو قدسیہ نے ہماری زندگیوں پرحرام اور حلال رزق سے مرتب ہونے والے اثرات کے تصور کی وضاحت بہت عمدہ طریقے سے کی ہے۔ وہ فرماتی ہیں کہ حرام اور حلال کا تصور انسانی نہیں ہے بلکہ اللہ تعالٰی نے سب سے پہلے حلال اور حرام کی حد بہشت میں حضرت آدمؑ اور اماں حوا پر لگائی تھی۔ اس پابندی میں Genes Mutation کا گہرا بھید چھپا ہوا ہے۔ ہمارا دین ہمارے لئے یہ حدیں مقرر کرتا ہے۔ حلال اور حرام میں اچھے یا برے کا سوال نہیں ہے۔

  اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔


اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں


راجہ گدھ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu