جزیرۃ العرب
جزیرۃ العرب
جزیرۃ العرب کن خطوں پر مشتمل ہے ،عصر اول میں انکی کیا خصوصیت رہی ہیں ان سب باتوں کا جغرافیائی اور ثقافتی جائزہ۔
نام کتاب :- جزیرۃ العرب
مصنف :- مولانا رابع صاحب ندوی
صفحات :- 388
فائل سائز :- 8 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
جزیرہ العرب حضرت مولانا رابع صاحب دامت برکاتھم کی بڑی مشھور و مقبول کتاب ہے۔کتابوں کی فہرست میں اپنے فن کے لحاظ اسے منفرد مقام حاصل ہے۔
یہ کتاب جزیرہ نمائے عرب جس کا مرکزی خطہ علاقہء حجاز ہے ،جہاں سے اسلام کی شعاعیں نکلی ، یہ کن خطوں پر مشتمل ہے ،عصر اول میں انکی کیا خصوصیت رہی ہیں ان سب باتوں کا جغرافیائی اور ثقافتی جائزہ ہے۔
یہ کتاب اس طور پر بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اسلام کی ساری ابتدائی تاریخ اور سیرت نبوی اسی سرزمین سے وابستہ ہے جو لوگ اس سر زمین ، اس کے مقامات کے جغرافیہ ، قبائل کے مراکز ،مکہ معظمہ مدینہ طیبہ انکے گردو پیش کے حالات سے بالکل نا آشنا ہو کر سیرت اور تاریخ کا مطالعہ کرت ہیں انکو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے چلتے چلتے کسی اندھیری سرنگ مین آ گئے ہوں ، بلکہ خود حدیث شریف سے پورا استفادہ اور بعض روایات کا پورا سمجھنا ، واقعات کی خاص نوعیت و اہمیت کا اندازہ لگانا بھی اس فن کے بغیر ممکن نہیں ۔
خیبر کس طرف واقع ہے؟ تبوک مدینہ سے کس سمت میں ہے ؟ کیا مدینہ میں داخل ہونے والے کے لئے " طلع البدر علینا من ثنیات الوداع" کے گیت سے استقبال کرنا صحیح ہے ؟ کیا یہ مکہ معظمہ سے آنے والے کے حسب حال ہے؟ یا تبوک سے آنے والے کے ؟ آداب طہارت مہں " ولکن شرقوا و غربوا" کی ھدایت کس بنا پر تھی ؟ بدر و احد میں کیا فرق ہے ؟ مدینہ سے ان دونوں کے فاصلہ کا تناسب کیا ہے ؟ اس قسم کے بیسیوں سوالات ہیں جسکا جواب جاننے کے لئے ان مقامات کے جغرافیائی حالات سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے ، جس میں یہ کتاب بڑی ممد و معاون ہے۔ ( ماخوذ من کتاب )
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں