عربی انگلش اردو بول چال

 عربی انگلش اردو بول چال 

عربی انگلش اردو بول چال میں تقریبا ایک سو پچس عنوانات کے تحت بول چال کی مشق کرائی گئی ہے ۔

عربی انگلش اردو بول چال

 

نام کتاب :- عربی انگلش اردو بول چال ۔

مرتب :- مولانا بدر الزماں قاسمی کیرانوی

صفحات :- 282

فائل سائز :- 5 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف  

     عربی انگلش اردو بول چال جناب مولانا بدرالزماں قاسمی صاحب کی کتاب بہت مفید کتاب ہے ۔ عربی انگلش اردو بول چال میں تقریبا ایک سو پچس عنوانات کے تحت عربی انگلش اردو بول چال کی مشق کرائی گئی ہے ۔کوشش یہ کی گئی ہیکہ روز مرہ بول چال سے متعلق تمام موضوعات کو شامل کر لیا جائے ، لیکن چوں کہ یہ میدان بیحد وسیع ہے اس لئے صرف وہی موضوعات لئے گئے ہیں جن کی عام طور پر زیادہ ضرورت پیش آتی ہے ،اگر قارئین نے اس کتاب کو بار بار توجہ سے پڑھاتو اللہ کی ذات سے قوی امید ہیکہ ان دونوں زبانوں میں بات کرنے کی مشق ہو جائے گی ۔ 

عربی زبان کی اہمیت ہر دور میں مسلم رہی ہے یہ ہماری مذہبی زبان ہے ، قرآن و حدیث کی زبان ہے ، جنت کی زبان ہے سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے رسول ﷺبھی یہی زبان بولا کرتے تھے اس ناحیہ سے اس زبان کا سیکھنا ہر مسلمان پسند کرتا ہے اور اس میں کوشش کرتا ہے یہ کتاب اس میدان میں بڑی معاون ہوگی۔ 

اس کتاب کی بڑی خاصیت یہ ہیکہ اسکا اسلوب بہت آسان ہے ہر شخص اس کو آسانی سے سمجھ کر پڑھ سکتا ہے اور عربی زبان میں نکھار پیدا کر سکتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انگلش زبان بھی سیکھ سکتا ہے۔ 

       اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔


 

 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔ 

عربی انگلش اردو بول چال 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات