مجربات صدیق
مجربات صدیق
مجربات صدیق یعنی قاری صدیق صاحب باندوی کے مفید و مؤثر تعویذات و عملیات جن کو کرنے کی ہر ایک شخص کو اجازت ہے ۔
نام کتاب :- مجربات صدیق ۔
افادات :- قاری صدیق صاحب باندوی ؒ
جمع و ترتیب :- محمد زید مظاہری ندوی
صفحات :- 86
فائل سائز :- 13 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف:-
مجربات صدیق در اصل قاری صدیق صاحب باندوی ؒ کے عملیات کا مجموعہ ہے جسکو مولانا محمد زید مظاہری ندوی صاحب نے جمع کیا ہے آپ اس کتاب کی ابتداء میں فرماتے ہیں ۔
" حضرت مولانا قاری صدیق صاحب باندوی ؒ اللہ تعالی کے ان خوش نصیب بندوں میں سے ہیں جن سے اللہ تعالی نے مختلف جہتوں سے مخلوق کو نفع پہونچایا ، مخلوق کی خدمت ، راحت رسانی آپ کے خصوصی اوصاف میں تھے ، خدمت خلق کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں منجملہ ان کے رقیہ یعنی تعویذات و عملیات کے ذریعہ اللہ کی مخلوق کو مصائب سے خلاصی دلانا بھی ہے رسول اللہ ﷺ کے فرمان سے اس راہ بھی مخلوق کو نفع پہچانے کی ترغیب معلوم ہوتی ہے ۔
احقر کے پیر و مرشد حضرت مولانا صدیق صاحب باندوی ؒ با قاعدہ عامل تو نہیں تھے نہ ہی اس فن سے مناسبت تھی لیکن لوگوں کی ضرورت و حاجت کے پیش نظر مخلوق کو نفع پہنچانے کے لئے اپنے شیخ مولانا اسعد اللہ صاحب ؒ کے حکم سے حسب ضرورت لوگوں کو آیات قرآنیہ وغیرہ لکھ کر دیا کرتے تھے لیکن اللہ تعالی کی شان کہ حضرت کے اخلاص و للہیت کی برکت سے اللہ تعالی نے آپ کے دئے ہوئے تعویذات اور بتلائے ہوئے عملیات میں بڑی تاثیر رکھی تھی ، سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں آپ کے مجربات سے شفایاب و بامراد ہوئے یہ رسالہ انہیں مجرب عملیات و وظائف کا مجموعہ ہے ،
ان مجربات کی خاص بات یہ ہیکہ وہ آسان بہت ہیں ہر ایک کو انکا کرنا آسان ہے اور ہر ایک کو انکے کرنے کی اجازت بھی ہے اور بکثرت تو وہ ہیں جو حدیث پاک سے ثابت اور آیات قرآنیہ پر مشتمل اور اسماء الہیہ اور ادعیہ ماثورہ سے ماخوذ ہے ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں۔٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
خزینۃ عملیات
نام کتاب :- خزینہ عملیات
مرتب :- مولانا عزیز الرحمن صاحب پانی پتی
صفحات :- 194
فائل سائز :- 38 ایم ۔ بی ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں۔٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں