گناہوں کے نقصانات اور انکا علاج

 گناہوں کے نقصانات 

گناہوں کے نقصانات اور انکا علاج |Gunahon-Ke-Nuqsanat | علامہ ابن القیم جوزی ؒ کی مشھور تصنیف "الداء و الدواء " کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔

گناہوں کے نقصانات  اور انکا علاج

 

نام کتاب :- گناہوں کے نقصانات اور انکا علاج۔

مصنف  :- علامہ ابن القیم جوزی ؒ

مترجم  :- لجنۃ المصنفین لاھور۔

صفحات :-  487

فائل سائز :- 9 ایم ۔ بی ۔ 

 مختصر تعارف :-

 آج مسلمان کی زبوں حالی، معاشی پریشانی، سماجی فساد، زیست کی صعوبت اور جسم وجاں کی کسمپرسی سے دوچار ہونے کی وجہ خود کی بے راہ روی، بے دینی، بدعملی، ترک قرآن اور عبادت ومناجات سے خالی زندگی گزارنا ہے۔  

ہم نے دینی راہ چھوڑدی جو صاف، سہل، سیدھی، سچی اور روشن ہےاور شیطانی ڈگر، گناہوں کی پرخطر پگڈنڈی اور بے ایمانی کی خاردار وادی سے گزراپنی زندگی کا ہدف بنالیا۔بالآخر شیطان نے ہم سے وہ کام لیا جو اس کا ہدف تھا پھر زمانے میں شروفساد کا ظہور ہوا، قہرالہی نے زمین میں انسانی آہ وبکا اور چیخ وپکار پھلادی، 

انسان کے گناہوں نے ہماری زندگیاں تباہ، ہمارے گھر برباد اور سماج ومعاشرہ کو تہ وبالا کردیا۔شیطان ہمیں، ہمارے اہل وعیال، ہمارے گھروں، ہمارے سماج اور پوری دنیا کو تباہ کرنا چاہتاہے اور ہم اس کا آلہ کار بن کر اپنی تباہی آپ کررہے ہیں۔

 حقیقت  یہی ہےکہ جب کو ئی قوم احکام الہی کو پس پشت ڈال دیتی ہےتو اس وقت اس کا عرج زوال میں بدل جاتاہے۔یہ کتابچہ اسی پہلوکی طرف ہماری توجہ مبذول کرواتاہے۔کہ وہ کو نسی وجوہات ہیں جن کی بناپرلوگ فرمودات ربانی کو ترک کردیتےہیں ۔تاکہ ان اسباب ووجوہات کا تدارک کیاجاسکے۔

   گناہوں کے نقصانات اور انکا علاج | Gunahon Ke Nuqsanat |در اصل علامہ ابن قیم جوزی ؒ کی عربی تصنیف " الداء الدواء " کا اردو ترجمہ ہے،اور تصوف و سلوک کے موضوع پر مفیدترین کتاب ہے۔

  آج کل امت مسلمہ جس اخلاقی پستی کا شکار ہے اسکے سبب ضرورت اس امر کی ہیکہ اس جیسی کتابوں کو زیادہ سے زیادہ امت کے ہاتھوں پہونچایا جائے ۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

گناہوں کے نقصانات اور انکا علاج

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Don't Be Sad Urdu

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات