حجۃ اللہ البالغۃ (اردو)
حجۃ اللہ البالغۃ اردو
Hujjatullah-Al-Baligha|حجۃاللہ البالغہ|Shah Waliullah Dehlwi|شاہ ولی اللہ الدھلوی۔
نام کتاب :- حجۃ اللہ البالغہ۔
مصنف :- شاہ ولی اللہ صاحب محدث الدھلوی۔
مترجم :- مولانا عبد الحق حقانی
کتاب کے بارے میں
حجۃ اللہ البالغہ|Hujjtulah-Al-Baligha| کا شمار شاہ ولی اللہ صاحب کی شھرہ آفاق کتابوں میں ھوتا ہے،
جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات او راقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔اس کتاب کا یہی کمال ہیکہ یہ کتاب بڑی تفصیل سے بیان کرتی ہیکہ اسلام پوری نسل انسانی کے لئے کیوں موزوں ہے؟ اور اسلام ہی ایک ایسا مذھب ہے جو ہر دور میں انسان کے تمام مسائل خواہ وہ معاشرتی ہو یا اخلاقی، سماجی ہو یا سیاسی ہر مسئلہ کا کامیاب حل پیش کرتا ہے.
اصل کتاب عربی میں ہے مولانا عبد الحق حقانی صاحب نے بڑی امدگی سے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے. اس میں کتاب میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات او راقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔
اس کتاب میں تطبیقی انداز اختیار کیا گیا ہے۔امام غزالی کی "احیاء العلوم" کی طرح یہ کتاب یھی دنیا کی ان چند کتابوں میں سے ہے جو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔
اس کتاب میں شاہ ولی اللہ نے اسلامی عقائد اور اسلامی تعلیمات کی وضاحت کی ہے اور دلیلیں دے کر اسلامی احکام اور عقائد کی صداقت ثابت کی ہے۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے لئے یہاں کلک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں