تصوف اسلام
تصوفِ اسلام
تصوفِ اسلام یعنی عبد الماجد دریابادی صاحب کے قلم اسلامی تصوف کا عطر اور قدماءصوفیہ کی تصانیف پر تبصرہ۔
نام کتاب :- تصوف اسلام۔
مصنف :- عبد الماجد صاحب دریا بادی ؒ
فائل سائز :- محض 8 ایم ۔ بی ۔
یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ دینِ اسلام میں اصل شریعت ہے اور اِس کی فرع طریقت ہے۔
شریعت سرچشمہ و منبع ہے اور طریقت اِس سے نکلا ہوا دریا ہے۔ طریقت کو شریعت سے جدا تصور کرنا غلط ہے۔ شریعت پر طریقت کا دار و مدار ہے۔ شریعت ہی معیار ہے۔ طریقت میں جو فیض ہے اور جو کچھ منکشف و مکشوف ہوتا ہے وہ شریعت ہی کے اِتباع کا صدقہ ہے۔ پس جو شخص طریقت، معرفت، حقیقت، سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شریعت مطہرہ کو جھٹلائے، مخالفت کرے اور رد کرے وہ بے دین ہے۔ اس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس طریقت میں شریعت کا پاس و لحاظ نہ ہو وہ بے دینی ہے اور جس شریعت کے ساتھ طریقت و معرفت نہ ہو وہ بھی ناقص اور ادھوری ہے۔ ظاہری اعمال کے ساتھ باطنی پاکیزگی کا حسین امتزاج ہی ہمارا نکتۂ امتیاز ہے۔
تصوفِ اسلام جناب عبد الماجد صاحب دریا بادیؒ کی تاؑلیف ہے ۔ علمی حلقوں کے لئے عبد الماجد دریا بادی صاحب کا نام محتاج تعارف نہیں۔اس کتاب میں صاحب کتاب نے تصوف کے موضوع پر لکھی ہوئی نو (9) اھم کتابوں پرتبصرہ پیش کیا ہے۔وہ نو کتابیں مندرجہ ذیل ہیں۔
- کتاب اللمع : شیخ ابو نصر سراج ؒ
- کشف المحجوب : شیخ علی بن عثمان ہیجویریؒ
- رسالۃ القشیریۃ :استاذ ابو القاسم القشیریؒ
- فتوح الغیب : شیخ عبد القادر جیلانی ؒ
- عوارف المعارف :شیخ شہاب الدین سہروردی ؒ
- فوائد الفواد : خواجہ نظام الدین محبوب الہی ؒ
- منطق الطیر : شیخ فرید الدین عطار ؒ
- لوائح : مولانا جامی ؒ
- فقر محمدی : شیخ احمد الواسطی ؒ
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں