The 100 : A Ranking Of The Most Influential Person Of All Times In Urdu( سو عظیم آدمی)

 سو عظیم آدمی


 The 100 : A Ranking Of The Most Influential Person Of All Times In Urdu 

 

( سو عظیم آدمی)


  کتاب کے بارے میں :- 

 

The 100 : A Ranking Of The Most Influential Person Of All Times یہ ایک مشھور کتاب ہے، اسکے مصنف کا نام Michael Hart ہے، 

اسکی پہلی طباعت سنہ 1978ء میں ہوئی، اور دوسری طباعت سنہ 1992 ء میں ہوئی، اصل کتاب انگریزی زبان میں ہے، اسکا اردو ترجمہ عاصم بٹ صاحب نے سو عظیم آدمی کے نام سے کیا ہے،اس کتاب کو بڑی شہرت حاصل ہوئی، 

شہرت کی ایک وجہ یہ بھی رہی کہ مصنف نے اپنی کتاب میں تاریخ کے سو عظیم آدمیوں میں پہلا مقام حضرت محمد مصطفی ﷺ کو دیا ہے ، اس پر دوسرے مذاھب کے لوگ ناراض بھی ہوئے لیکن مصنف نے جو دلائل دئے ہیں اس انہیں مصنف کی بات کا قائل ہونا پڑھا ۔اس کتاب پر اس نے (28) سال تحقیق کی اور دنیا کی تاریخ میں آنے والی 100 اہم ترین اور مؤثر شخصیات کے بارے میں تحریر کیا۔ 
 
یہودی ہونے کے باوجود اس نے نبی کریم ﷺ کا نام ان اہم ترین شخصیات میں سر فہرست رکھا ۔اس کتاب کی اشاعت کے بعد ایک روز جب وہ لندن میں ایک لیکچر دے رہا تھا تو لوگوں نے شکایت کی کہ اس نے محمد  ﷺ کو  پہلے نمبر  پر کیوں رکھا ہے؟اس پر مائیکل نے کہا: ’’نبی ﷺ نے سن 611 میں مکہ کے وسط میں کھڑے ہو کر لوگوں سے کہا: 'میں اللہ کا رسول ہوں:اس وقت ان پر چار افراد ایمان لائے تھے جن میں ایک ان کا سب سے اچھا دوست ، ان کی بیوی اور دو لڑکے شامل تھے ۔  
 
آج 1400 سال کے بعد مسلمانوں کی تعداد 1.5 ارب سے زائد ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جھوٹے نہیں تھے کیونکہ جھوٹ 1400 سال تک نہیں چلتا . نہ ہی کوئی 1.5 ارب لوگوں کو بیوقوف بنا سکتا ہے۔،

آپ کے مطالعہ کے لئے ہم نے یہاں آن لائن پڑھنے  ،یا  PDF ٖفارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے لنکس مہیا کر دی امید ہے شائقین حضرات استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اس شیر بھی کریں گے۔

٭ آن لائن پڑھنے یا PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔یا پھر یہاں کلک کریں

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu