حیاء اور پاک دامنی
حیاء اور پاک دامنی
کتاب کے بارے میں
ذوالفقار احمد نقشبندی کی تعلیم اسکولوں اور کالجوں میں ہوئی۔ انہوں نے کئی عصری کورس کئے 1972ء میں بی ایس سی الیکٹریکل انجینئر کی ڈگری حاصل کرکے اسی شعبے سے وابستہ ہوگئے، پہلے اپرنٹس الیکٹریکل انجینئر، پھر اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر بنے، اس کے بعد چیف الیکٹریکل انجینئر بن گئے،
جس زمانے میں وہ انجینئر بن رہے تھے اس زمانے میں جمناسٹک، فٹ بال، سوئمنگ کے کیپٹن اور چمپیئن بھی رہے، ابتدائی دینیات، فارسی اور عربی کی کتابیں بھی پڑھیں، قرآن کریم بھی حفظ کیا، یہاں تک کہ جب وہ لاہور یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے ان کا تعلق عمدۃ الفقہ کے مصنف سید زوار حسین شاہ سے ہوگیا، جو نقشبندیہ سلسلے کے ایک صاحب نسبت بزرگ تھے، شیخ ذوالفقار احمد نے ان سے مکتوبات مجدد الف ثانی سبقاً سبقاً پڑھی، ان کی وفات کے بعد وہ خواجہ غلام حبیب نقشبندی مجددی ؒ (معروف بہ: مرشدِ عالم) کے دامن سے وابستہ ہوگئے، یہ 1980ء کی بات ہے، 1983ء میں خلافت سے سرفراز کئے گئے، اس دوران میں انھوں نے جامعہ رحمانیہ جہانیاں منڈی اور جامعہ قاسم العلوم ملتان سے دورۂ حدیث کی اعزازی ڈگری بھی حاصل کی
یہ کتاب پیر ذوالفقار احمد ںقشبندی دامت برکاتھم کی کتاب ہے۔ یہ کتاب خاص طور پر کالجز،یونیورسٹیز،عصری تعلیم حاصل کرنے والے اور عوام الناس کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے، جو ٹی۔وی ،انٹرنیٹ،موبائل کے غلط استعمال سے حیاء سوز عمل میں مبتلا ہو چکے ہیں،
اس کتاب میں تفھیم کے لئے ایسے واقعات کا بھی سہارا لیا ہے ،جن سے ان چور دروازوں کا پتہ چلتا ہے جن سے چوری چھپے ہماری حیاء کا جنازہ نکلتا ہے،یہ واقعات ذھن کو کھولنے والے ہیں ایک بار ضرور اسکا مطالعہ کرنا چاہیے،
اس کتاب کی تالیف کا مقصد معاشرے میں حیاء ، پاک دامنی کا عام کرنا ہے، مصنف اپنے مقصد میں کامیاب ہے ،ایک بڑا طبقہ اس کتاب کے مطالعہ کے ذریعہ اپنے گناہوں سے تائب ہو کر راہ راست پر آ چکے ہیں،اور دوسروں کے لئے بھی توبہ کا زریعہ بنے ہیں،
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے
٭ PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کےلئے یہاں کلک کریں
Very good and nice
جواب دیںحذف کریں