زندگی سے لطف اٹھائیے

 زندگی سے لطف اٹھائیے

Zindgi Se Lutf Uthaiye Urdu 

زندگی سے لطف اٹھائیے

 


کتاب کے بارے میں 


زندگی  سے لطف اٹھائیے  یہ کتاب عربی کی مشھور کتاب " استمتع بحیاتک " کا اردو ترجمہ ہے،اسکے مصنف الدکتورمحمد بن عبد الرحمن العریفی ہیں ،انکا شمار سعودی عرب کے معروف علماء اور خطباء میں ھوتا ہے،انداز گفتگو اتنا عمدہ اور سلیس ہیکہ جب وہ تقریر کرتے ہیں تو سامعین مبھوت ہو کر سنتے رہتے ہیں،YOU TUBE پر بھی انکے خطبات کی دھوم ہے۔

 اس کتاب کے بارے میں مصنف کا کہنا ہیکہ یہ کتاب انکی زندگی کے تجربات کا نچوڑ ہے، اس کتاب کی تالیف میں انہونے خاصہ وقت صرف کیا ہے،اور اسے اپنے خون جگر سے لکھی ہے، جب آپ کتاب پڑھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائیگا کہ یہ کتاب کتنی خوب صورت ہے، اسکے ساتھ ساتھ یہ ایک بیسٹ سیلر کتاب بھی ہے تقریبا سات (7) زبانوں میں اسکا ترجمہ ھوا ہے اور ایک سال میں تقریبا ایک میلین نسخے فروخت ہو گئے تھے ،

اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہیکہ اس میں ہمارے معاشرتی مسائل کا حل سیرت پاک ﷺ کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے، سیرت اور تاریخ کے چھوٹے چھوٹے واقعات اور مصنف کے اپنے تجربات اس کتاب کا لازمہ ہے،،ہمارے دکھوں کا مداوا اور دل کا قلق و اضطراب دور کرنے کے بہت سے طریقہ اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ، اس کتاب کو پڑھ کر اور اس پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے ، PDF فارمیٹ میں یا APP کی شکل میں ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

٭ آن لائن پڑھنے یا PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں، یا ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

٭APP کی شکل میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

 


 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات