Aag ka Dariya (آگ کا دریا )
آگ کا دریا
Aag Ka Dariya Urdu Novel
کتاب کے بارے میں :-
اس ناول کا شمار اردو ادب کے بہترین ناولوں میں ہوتا ہے، ناول نگار قرۃ العین حیدر ہیں ،سنہ 1957 میں انہونے اس ناول کے لکھنے کی ابتداء کی ، دو سال میں یہ مکمل ہوا ،جب مکمل ہوا اس وقت مصنفہ کی عمر محض تیس سال تھی،اردو میں اشاعت کے تقریبا 40 سال بعد مصنفہ نے اسے River Of Fire کے نام سے انگریزی زبان میں منتقل کیا ،
موضوع :-
آگ کا دریا اپنی قسم کا ایک انوکھا ناول ہے، اس کی کہانی ڈھائی ہزار سال پر محیط ہے جو ھندوستان کے موریہ خاندان سے شروع ہو کر تقسیم ہند پر آکر ختم ہوتی ہے،اس ناول میں کل چار داستان ہیں جو چار مختلف ادوار پر منقسم ہوتی ہیں،
پہلی داستان چندر گپت موریہ کے عھد سے تعلق رکھتی ہے، دوسری کہانی لودھی سلطنت کے خاتمے اور مغل سلطنت کے آغاز کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے، تیسری کہانی ایسٹ انڈیا کمپنی کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے ، اور چوتھی کہانی تقسیم ہند کے زمانے کی ہے،
ہر کہانی اپنے اندر زبردست پکڑ رکھتی ہے،پڑھنے والا پڑھتے پڑھتے کہانی میں اس قدر کھو جاتا ہیکہ خود اپنے آپ کو آگ کے دریا میں محسوس کرتا ہے، کردار کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہے ،اور اسے تب تک قرار نہیں آتا جب تک وہ اس آگ کے دریا کو پار نہ کرلے میرا مطلب اس کہانی کو مکمل نہ کر لے۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے یا App کی شکل میں پڑھنے،اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔اگر آپ براہ راست اپڈیٹ کی معلومات چاہتے ہو تو اس بلاگ کو فولو کریں نئی کتاب کے اپڈیٹ پر آپ کے EMail پر میسیج آ جائیگا۔
٭ آن لائن پڑھنے یا PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭APP کی شکل میں ڈاوندلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں