مدارج النبوۃ ودرجات الفتوۃ

 مدارج النبوۃ ودرجات الفتوۃ

سیر مصطفوی ﷺ اور احادیث نبوی ﷺ پر ایک بہترین کتاب

مدارج النبوۃ ودرجات الفتوۃ


نام کتاب :- مدارج النبوۃ و درجات الفتوۃ 

مصنف :- شیخ عبد الحق محدث دھلوی ؒ

مترجم :- مفتی سید غلام معین الدین  نعیمی ؒ

صفحات :- جلد 1 :- 558

               جلد 2 :-707

فائل سائز :- جلد 1 :- 21 ایم ۔ بی 

                 جلد 2 :- 27 ایم ۔ بی  

کتاب کے بارے میں :-

مدارج النبوۃ و درجات الفتوۃ فارسی زبان میں سیرت پر لکھی گئی سب سے زیادہ زخیم اور جامع کتاب ہے اسکے مصنف کا نام نامی اسم گرامی  شیخ عبد الحق بن سیف الدین بن سعد اللہ بخاری ثم دھلوی ؒ  ہے ، آپ کی کنیت ابو المجد ہے ، آپ کے آباء و اجداد اصلا بخارا کے رہنے والے تھے ، جو دھلی میں آکر سکونت پذیر ہوئے ، آپ سنہ 957 ھ میں دھلی میں پیدا ہوئے ، آپ اپنے زمانے کہ فقیہ ، محدث ، مدقق ، بقیۃ السلف ، حجۃ الخلف ، مؤرخ اضبط ، فخر مسامانان بر صغیر( پاک و ہند ) اور جامع علعم ظاہری و باطنی تھے ۔

       آپ وہ شیخ کامل ہیں جنہونے عرب سے علم حدیث لا کر اس ملک کو مالا مال کیا ، اور نور مصطفوی ﷺ سے سارے جہاں کو منور کیا ، اور اپنی تصنفات جلیلہ کے زریعہ علم حدیث کو پاک و ھند کے کونے کونے میں پہنچایا ، آپ کی مشہور کتابوں میں " لمعات التنقیح فی شرح مشکوۃ المصابیح " " اخبار الاخیار " " جذب القلوب " " جامع البرکات " " شرح فتوح الغیب " "ما ثبت من السنۃ " اور " مدارج النبوۃ " ہے ۔

      مدارج النبوۃ کے بارے میں خود صاحب کتاب فرماتے ہیں " بندۃ مسکین اس کتاب کی جمع وتالیف کے اسباب میں کہتا ہیکہ یہ کتاب جسکا نام " مدارج النبوۃ و درجات الفتوۃ " ہے عرصہ سے میری روح اور دل وفور شوق اور ایمانی ذوق سے اسکی خواہش کر ریے تھے کہ سیر مصطفوی ﷺ اور احادیث نبوی ﷺ پر کوئی کتاب ہونئ چاہیے جس کی اس بندہ نے خدمت کر کے حق غلامی ادا کی ہے ،اور اسکی تکمیل اور تتمیم کی طرف مشغول ہونا چاہئے ،ادھر فرزند عزیز نور نظر چشم بصر مولانا نور الحق تاکید و اصرار برابر بڑھتا رہا مگر چونکہ ہنوز امر الہی مساعد نہ تھا یعنی توفیق رب شامل حال نہیں ہوئی تھی اس بنا پر شاہد مقصود کے جلوۃ جمال توقف میں تھا ، اور جب اس دور میں کچھ مغرور درویشوں کے مزاج میں انحراف و رو گردانی نے راہ پکڑ لی اور صلاحیتوں کے آبگینوں میں تیرگی نمودار ہوئی اور حضور اقدس ﷺ کے مقام ارفع کو سمجھنے میں تنگی و کوتاہی ہونے لگی اور آپ کی شان و مرتبت کے عکم و معرفت میں انہیں دشواری لاحق ہونے لگی اور حق اعتقاد کی ادائگی میں کمی و کوتاہی ہونے لگی اور وہ جادہ دین قویم اور صراط مستقیم سے دور ہونے لگے تو ایسے مسلمانوں کے لئے حق نصیحت کرنا لازم ہو گیا ، حالانکہ سرور انبیاء ﷺ کے احوال و صفات قدسیہ کا بیان کوئی کیا کر سکتا ہے، تاہم بے خبروں کو حقیقت حال سے روشناس کرانا ، غافلوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنا ، طالبان راہ حق کو راہ پر لانا ،عاشقوں کو ذوق و شوق میں برقرار رکھنا بھی ضروری تھا لہذا اس کتاب کو مرتب کیا ۔

   جس میں حضور اکرم ﷺ کے فضل و کرم ، حسن و جمال ، مبدا و مآل کے احوال کا ذکر و بیان ہے ،چونکہ اس کتاب کا منشا و مقصد ذوق و محبت پیدا کرنا تھا اس بنا پر حسب عادت قلیل عرصۃ میں منصۃ شھود پر آگئی ، راقم کو پتا بھی نہ چلا کہ کب آغاز ہوا اور کب اختتام ۔

    کتاب کل دا حصوں پر مشتمل ہے اور پانچ قسموں پر مشتل ہے پہلی جلد میں صرف ایک قسم کا بیان ہے جس میں کل گیارہ ابواب ہیں 1) سراپا مبارک ، 2) اخلاق عظیمہ و صفات کریمہ ، 3)  بیان فضل و شرف از آیات قرآنیہ و احادیث صحیحہ ، 4) کتب سابقہ میں پیشن گوئیاں  ، 5) فضائل مشترکہ بین حضور اکرم ﷺ و انبیاء علیہم السلام ، 6) معجزات رسول ﷺ ، 7) اسماء نبوی ﷺ ، 8) عالم آخرت کے مخصوص درجات ، 9) حقوق و واجبات نبوت ، 10) انواع عبادات نبوی ﷺ کے بیان میں ، 11) کھانے ، پینے ، سونے اور نکاح کےبیان میں ۔

   باقی چار قسم دوسری جلد میں ہے 1) اس میں نسب ، حمل ، ولادت ، شیر خوارگی سے لیکر ہجرت مدینہ تک 2) باعتبار سن و سال ابتدائے ہجرت سے وفات تک جو واقعات رو نما ہوئے ،3) امتداد مرض اور وہ واقعات جو ایام مرض میں رونما ہوئے 4) حضو ر اکرم ﷺ کے ازواج و اولاد اور خاندان کے بارے میں ۔

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔


اس کتاب کے اول حصہ کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس کتاب کے دوسرے حصہ کو آن لائن پڑھنے کے لیئ یہاں کلک کریں 


اس کتاب کے پہلے حصہ کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں

مدارج النبوۃ ودرجات الفتوۃ

اس کتاب کے دوسرے حصہ کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں 

مدارج النبوۃ ودرجات الفتوۃ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu