راجہ گدھ
راجہ گدھ بانو قدسیہ کے قلم سے نکلنے والا ایک شاہکار ناول نام کتاب :- راجہ گدھ ناول نگار :- بانو قدسیہ صفحات :- 562 فائل سائز :- 10 ایم ۔ بی کتاب کے بارے میں 28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش ہے۔ 1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی معیت میں ادبی پرچہ داستان گوجاری کیا۔ وہ فرماتی ہیں کہ انہوں نے ادب لکھنا اشفاق احمد صاحب سے سیکھا۔ اشفاق احمد کی زوجہ ہونے اور ان کی سنگت میں رہنے کی وجہ سے ان کے صوفیانہ مزاج کا اثر بانو قدسیہ پر بھی ہوا۔ وہ 4 فروری 2017 کو لاہور میں فوت ہوئیں۔ ان کے چند مشہور ناول، راجہ گدھ، ایک دن، حاصل گھاٹ، شہر لازوال اور آباد ویرانے ہیں۔ انہوں نے بے شمار مختصر کہانیاں اور ڈرامے لکھے۔ ً راہ رواں ً اور ًمرد ابریشم ً ان کی تحریر کردہ سوانح ہیں راجہ گدھ بانو قدسیہ کے قلم سے نکلنے والا شہکار جس میں انسانی فطرت، تصوف اور روزمرہ زندگی کے حالات کا اورمختلف مع...