اشاعتیں

دسمبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قاضی اطہر مبارک پوریؒ کے سفرنامے

تصویر
قاضی اطہر مبارک پوری ؒ کے سفرنامے  مؤرخ اسلام قاضی اطہر مبارک پوری ؒ کے ملک و بیرون ملک کے متعدد اہم اسفار کی تفصیل خود قاضی صاحب کی شگفتہ تحریر میں      نام کتاب :- قاضی اطہر مبارک پوری ؒ کے سفر نامے  مرتب :-مولانا ضیاء الحق صاحب صفحات :- 385 فائل سائز :- 6 ایم ۔ بی     مختصر تعارف :-           قاضی اطہر مبارک پوری ؒ علم و تحقیق کی دنیا میں ایک قد آور شخصیت کا نام ہے ،   تاریخ انکا خصوصی موضوع تھا ، بالخصوص عرب و ہند کے ابتدائی چار سو سالہ تعلقات پر جو انہونے لکھ دیا ہے وہ ایک سند ہے اور اب تک اس پر اضافہ نہیں کیا جا سکا اور مستقبل میں بھی اس کی امید کم ہے ،         قاضی صاحب کا یہ سفر نامہ سفر ناموں کے ازدحام میں خواہ مخواہ کا اضافہ نہیں بلکہ تاریخی و تمدنی انسائیکلو پیڈیاہے ۔   جسکو مسافر نے بچشم خود مشاہدہ کرنے اور تاریخی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد اپنے واردات قلب کو پوری دیانت داری کے ساتھ نہایت سادگی اور بے ساختگی کے ساتھ سلک تحریر میں پرو دیا ہے ،        ...

ٹھنڈے دل سے سوچئے

تصویر
ٹھنڈے دل سے سوچئے   " ٹھنڈے دل سے سوچئے "  Hy Ruchlis کی تصنیف Clear Thinking کا اردو ترجمہ ہے جسے  قاضی جاوید نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔   نام کتاب :- ٹھنڈے دل سے سوچئے  مصنف :- قاضی جاوید  صفحات :- 232 فائل سائز :- 34 ایم ۔ بی ۔ مختصر تعارف :-                       "ٹھنڈے دل سے سوچئے"  Hy Ruchlis کی تصنیف Clear Thinking کا اردو ترجمہ ہے جسے  قاضی جاوید نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ ٹھنڈے دل سے سوچئے دماغ کی طاقت اور سوچنے کی صلاحیتوں کے بارے میں ہے۔ مصنف نے سوچنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، سوچنے اور مناسب فیصلے کرنے کے اصول بیان کیے ہیں۔ ٹھنڈے دل سے سوچیے اردو کتاب میں مصنف نے چند دلچسپ مثالوں کی مدد سے قارئین کو سوچنے کی صلاحیت اور دماغی طاقت کے بارے میں سکھانے کی پوری کوشش کی۔   بسا اوقات انسان اپنے آس پاس کے ماحول اور زندگی کے پریشانیوں کی وجہ سے اپنی زندگی سے مایوس ہو جاتا ہے اسے کچھ کرنے کا موڈ نہیں ہوتا ، وہ افسردہ اور پس مردہ ہو جاتا ہے ،زندگی جینے کا شوق ختم ہو جاتا ہے. ...

عربی انگلش اردو بول چال

تصویر
 عربی انگلش اردو بول چال  عربی انگلش اردو بول چال میں تقریبا ایک سو پچس عنوانات کے تحت بول چال کی مشق کرائی گئی ہے ۔   نام کتاب :- عربی انگلش اردو بول چال ۔ مرتب :- مولانا بدر الزماں قاسمی کیرانوی صفحات :- 282 فائل سائز :- 5 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف         عربی انگلش اردو بول چال جناب مولانا بدرالزماں قاسمی صاحب کی کتاب بہت مفید کتاب ہے ۔   عربی انگلش اردو بول چال میں تقریبا ایک سو پچس عنوانات کے تحت عربی انگلش اردو بول چال کی مشق کرائی گئی ہے ۔کوشش یہ کی گئی ہیکہ روز مرہ بول چال سے متعلق تمام موضوعات کو شامل کر لیا جائے ، لیکن چوں کہ یہ میدان بیحد وسیع ہے اس لئے صرف وہی موضوعات لئے گئے ہیں جن کی عام طور پر زیادہ ضرورت پیش آتی ہے ، اگر قارئین نے اس کتاب کو بار بار توجہ سے پڑھاتو اللہ کی ذات سے قوی امید ہیکہ ان دونوں زبانوں میں بات کرنے کی مشق ہو جائے گی ۔   عربی زبان کی اہمیت ہر دور میں مسلم رہی ہے یہ ہماری مذہبی زبان ہے ، قرآن و حدیث کی زبان ہے ، جنت کی زبان ہے سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے رسول ﷺبھی یہی زبان بولا کرتے تھے اس ناحیہ ...