غنیۃ الطالبین
غنیۃ الطالبین غنیۃ الطالبین شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی بہت ہی مشھور کتاب ہے نام کتاب :- غنیۃ الطالبین مصنف :- شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ مترجم :- علامہ صدیق ہزاروی مصنف کا تعارف :- شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش شب اول رمضان 470 ھ بمطابق 17 مارچ، 1078عیسوی میں ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے شہر مغربی گیلان میں ہوئی، جس کو کیلان بھی کہا جاتاہے اور اسی لیے آپ کا ایک اورنام شیخ عبد القادر گیلانی بھی ماخوذ ہے۔ کہا جاتا ہے وہ جيلان ،بغداد کے جنوب میں 40 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع عراقی تاریخی شہر مدائن کے قریبی شہر مغربی گیلان میں یا اس کے قریب عراقی گاؤں «بشتیر» میں پیدا ہوئے تھے۔ تاریخی کتب نیز بغداد میں رہائش پزیر گیلانی خاندان اس بات کی تائید کرتے ہیں۔ شیخ عبد القادر جیلانی کاتعلق جنید بغدادی کے روحانی سلسلے سے ملتا ہے۔ شیخ عبد القادر جیلانی کی خدمات و افکارکی وجہ سے شیخ عبد القادر جیلانی کو مسلم دنیا میں غوثِ الاعظم دستگیر کاخطاب دیا گیا۔ ہے۔ غنیۃ الطالبین کس کی تصنیف ہے ؟ غنیۃ الطالبین حضرت عبد القادر جیلانی رحم...